ٹیگ محفوظات

پاکستان سری لنکا 2011ء

اعصاب شکن مقابلہ؛ مصباح اور چیمہ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بھی جتوا دیا

سری لنکا کے خلاف سیریز کے سنسنی خیز ترین مقابلے کے بعد پاکستان نے ایک اور فتح کے ساتھ دورے کا یادگار و شاندار انداز میں اختتام کیا ہے۔ واحد ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میں خصوصا مصباح الحق کے اعصاب پر قابو رکھ کر ذمہ دارانہ اننگز اور پاکستانی…

عمر، مصباح اور سہیل تنویر نے پاکستان کو 4-1 سے فتح دلا دی

سہیل تنویر کی عمدہ گیند بازی اور کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل کی فتح گر شراکت کی بدولت پاکستان نے آخری ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 4-1 کے بڑے مارجن سے ایک روزہ سیریز جیت لی ہے اور یوں ایک روزہ کرکٹ کی…

بوم بوم؛ شاہد آفریدی نے تن تنہا پاکستان کو سیریز جتا دی

شاہد آفریدی نے اپنے پسندیدہ ترین میدان شارجہ میں 8 سال بعد کرکٹ کی واپسی کا زبردست جشن منایا اور تن تنہا پاکستان کو رواں سال ایک اور سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ 75 رنز کی میچ کی سب سے بڑی اور فیصلہ کن اننگز کے علاوہ انہوں نے اپنی…

پاکستانی گیند باز سری لنکا پر ٹوٹ پڑے؛ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل

اوپنر محمد حفیظ اور عمران فرحت کی جانب سے فراہم کردہ مستند آغاز اور پھر پاکستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میں 21 رنز سے فتح دلوادی. دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ کے…

مالنگا اور جے وردھنے نے سری لنکا کو فتح دلا دی، سیریز 1-1 سے برابر

سری لنکا نے عمدہ گیند بازی کے ذریعے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میں 25 رنز سے شکست دے کر ایک روزہ مقابلوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستان لاستھ مالنگا کے ابتدائی کرارے وار نہ سہہ سکا اور بعد ازاں عمر اکمل کی 91 رنز کی فائٹنگ اننگز بھی…

ایک روزہ عالمی درجہ بندی، پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کا سنہری موقع

پاکستان کے پاس ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں اپنا مقام بہتر بنانے کا سنہری موقع ہے۔ اگر پاکستان سری لنکا کے خلاف سیریز میں 4-1 کے مارجن سے فتح حاصل کرتا ہے تو وہ انگلستان کو پچھاڑ کر درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے جو…

آفریدی کی شاندار واپسی، پاکستان 8 وکٹوں سے فتحیاب

سری لنکا کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے بعد ایک روزہ مقابلوں میں بھی جاری ہے اور جہاں پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میں پاکستان نے اسے با آسانی 8 وکٹوں سے زیر کر لیا اور پانچ مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل…

شارجہ ٹیسٹ بے نتیجہ، سیریز میں پاکستان کی تاریخی و یادگار فتح

ملک میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث میزبانی سے محرومی، کرکٹ بورڈ کی نااہل انتظامیہ، کپڑوں کی طرح کپتانوں اور انتظامی عہدوں کی تبدیلی، چہار جانب سے پاکستان پر اٹھنے والی انگلیوں اور پابندیاں عائد کرنے کے اشاروں اور حال ہی میں اسپاٹ…

پاک-سری لنکا سیریز: پاکستان کے ایک روزہ دستے کا اعلان، آفریدی اور رزاق کی واپسی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ و ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور آل راؤنڈر عبد الرزاق بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ تیز گیند باز وہاب ریاض اور وکٹ کیپر کامران اکمل کو طلب نہیں کیا گیا۔…

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے سری لنکن دستے کا اعلان، مالنگا شامل

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے مرحلے کے لیے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے اور تیز گیند باز لاستھ مالنگاکی واپسی سے سری لنکن باؤلنگ لائن اپ کو زبردست سہارا ملنے کی توقع ہے جو اب تک پاکستان کے خلاف کوئی قابل ذکر کارکردگی…