ٹیگ محفوظات

پاکستان سری لنکا ‏2013-14ء

معین خان کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے بے تاب

جب 'چڑیا والی سرکار' نے معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا تو عدالتی حکم کے باعث یہ عہدہ سابق وکٹ کیپر کپتان کے ہاتھوں میں آئے بنا نکل گیا لیکن بغیر عہدے کے ہی ان سے ٹیم کے انتخاب میں آراء لی گئیں اور پھر عنایات کا سلسلہ مزید دراز ہوا اور معین…

پاک-افغان واحد ٹی ٹوئنٹی، 10 پاکستانی کھلاڑی امارات پہنچ گئے

افغانستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کے 10 کھلاڑی لاہور سے دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ تین سینئر کھلاڑی ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوئے۔ 8 دسمبر کو شارجہ میں طے شدہ واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچنے…

غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں سیکورٹی کون دے گا؟ انتخاب عالم کا عجیب بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ انتخاب عالم کا کرکٹ کیریئر اتنا طویل نہیں تھا جتنا کہ وہ بورڈ کے ساتھ چمٹ کر وقت گزار چکے ہیں۔ عرصہ دراز سے انتظامی عہدوں پر موجود رہنے کے باوجود انہیں یہ خیال نہیں رہتا کہ ان کے منہ سے کوئی ایسی…

پاک-سری لنکا مقابلے، قومی ٹی ٹوئنٹی دستے کا اعلان، شرجیل خان طلب

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی مرحلے کے لیے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو پہلی بار قومی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اسپنر ذوالفقار بابر کو…

پاکستان کا اگلا کوچ مقامی ہوگا، معین خان بھی فہرست میں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے معاون کوچ کی 'پخ' ڈال کر ڈیو واٹمور کے لیے سنگین مسائل کھڑے کر دیے ہیں اور اب واضح محسوس ہوتا ہے کہ مستقبل میں کوئی پاکستانی کوچ ہی ٹیم کی تربیت کی ذمہ داری اٹھائے گا۔ پی سی بی…

بھارت اپنی انا بچانے کے لیے پاکستان کو استعمال کرے گا؟

بھارت عالمی کرکٹ پر اپنی گرفت کو مضبوط رکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کی راہ میں رکاوٹ بننے والا ہر فرد اس کی نظروں میں کھٹکتا ہے۔ جب ہارون لورگاٹ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے سربراہ تھے تو انہوں نے بھارت کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی تھی اور اب جبکہ…

سری لنکا کا انکار، ڈے-نائٹ ٹیسٹ نہیں ہوگا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اچانک "یو ٹرن" لیتے ہوئے رواں سال دبئی میں پاک- لنکا ٹیسٹ کے مصنوعی روشنی میں انعقاد کی تجویز مسترد کردی ہے۔ سری لنکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں، نہ ہی ان کے کھلاڑی…

پاک-لنکا سیریز میں ڈے-نائٹ ٹیسٹ متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو جدید بنانے کے لیے ایک اور قدم اٹھانے کا ارادہ کر لیا ہے اور اس مرتبہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں عوامی دلچسپی بڑھانے کے لیے اسے مصنوعی روشنیوں میں کروانے کا تجربہ کرنا چاہ رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے رواں سال…

پاک-سری لنکا سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے راہیں ہموار کرنے والا سری لنکا بھی اب مجبور ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ نہ کرے۔ 2009ء میں طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم بننے کے بعد دہشت گردوں کے حملے نے پاکستانی کرکٹ کا…