ٹیگ محفوظات

پاکستان سپر لیگ 2016ء

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ "پی ایس ایل”، جس میں پانچ بڑے شہروں کی ٹیمیں مقابل ہیں۔ پہلا سیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے

شارجہ میں "قلندروں" کی دھمال، زلمی کو شکست

لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ترین ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن پہلا سیزن اب تک ان کے لیے سخت مشکل رہا ہے۔ لیکن ان کی مہم کے دو ہی روشن یہ رہے ہیں کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کی دو 'ٹاپ' ٹیموں کو شکست دی ہے۔ وہ پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیزن…

اسلام آباد یونائیٹڈ حال سے بے حال، واٹسن زخمی

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی ملی جلی سے بھی کم رہی ہے۔ ایک طرف "اسلام آبادی" خوش نہیں ہیں، تو دوسری جانب کھلاڑیوں کے ستارے بھی گردش میں دکھائی دیتے ہیں۔ اہم ترین آل راؤنڈر، اب تک ملنے والی فتوحات کے اہم کردار، شین…

کوئٹہ کراچی کو روندتے ہوئے پھر سرفہرست آ گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ویوین رچرڈز کی نگرانی میں اب ایک ایسی مشین بن چکے ہیں، جس کا ہر پرزہ اپنی جگہ بھرپور انداز سے کام کر رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے 14 ویں مقابلے میں انہوں نے کراچی کنگز کو ایک مرتبہ پھر زیر کرکے لیگ میں سرفہرست پوزیشن مضبوط…

زلمی کا وار، لگاتار! اسلام آباد کو ایک اور شکست

شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر مصباح الحق کو، معذرت پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں ایک بار پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ہے اور یوں زلمی ایک مرتبہ پھر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ گیا ہے۔ جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر یہ…

روی بوپارا کے سامنے لاہور قلندرز ڈھیر

کرکٹ میں عام طور پر مقابلہ دو ٹیموں کے درمیان ہوتا ہے لیکن آج "روایتی حریف" کراچی و لاہور کا مقابلہ روی بوپارا بمقابلہ قلندرز بن گیا جس میں روی نے مخالفین کی ایک نہ چلنے دی اور نہ صرف بلے بازی بلکہ گیندبازی میں بھی کمالات دکھائے اور لاہور…

"چھا جائے کوئٹہ"، گلیڈی ایٹرز کی ایک اور کامیابی

ایک شکست ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کافی تھی، اس نے غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ دوبارہ وہیں سے جوڑ لیا ہے جہاں سے ٹوٹا تھا۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے دوسرے مقابلے میں کوئٹہ نے باآسانی 7 وکٹوں سے…

بوپارا "ہیرو سے زیرو"، کراچی کو صرف 3 رنز سے شکست

کراچی کنگز کے روی بوپارا ناقابل عبور ہدف کو یقین کی سرحدوں تک کھینچ لائے، اور جب جیت کی 'خوشبو' تک محسوس ہونے لگی، ہوش کے بجائے جوش سے کام لے بیٹھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ پشاور زلمی صرف 3 رنز سے مقابلہ جیت گیا 183 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب…

کوئٹہ ہوشیار خبردار، اسلام آباد اب کسی خطرے سے کم نہیں

آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دوسرا مقابلہ مضبوط کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، جو لیگ کے افتتاحی مقابلے میں باہم کھیل چکی ہیں اور کامیابی کوئٹہ کے نام رہی تھی۔ لیکن ابتدائی شکستوں کے بعد اب اسلام آباد فارم…

کراچی سے خیبر تک، اہم مقابلے کا جوش

کراچی کنگز کا شمار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے متوازن ٹیم کے طور پر ہو رہا تھا جس کا ثبوت انہوں نے روایتی حریف لاہور قلندرز کے خلاف مقابلے میں باآسانی کامیابی حاصل کرکے دیا بھی، مگر اس کے بعد کراچی کو مسلسل دو مقابلوں میں شکست کا…

شارجہ میں چھکوں کی بارش، اسلام آباد لاہور پر غالب آ گیا

پاکستان سپر لیگ دبئی سے شارجہ کیا پہنچی، اس کا تو رنگ و روپ ہی بدل گیا۔ کہاں اب تک ہونے والے "لو-اسکورنگ" مقابلے تھے اور کہاں یہ 167 رنز کا بھاری بھرکم ہدف محض 16 ویں اوور ہی میں حاصل ہوجانا؟ یہ کارنامہ انجام دیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہ…