ٹیگ محفوظات

پاکستان سپر لیگ 2018ء

کامران اکمل چھا گئے، پشاور زلمی پلے-آف میں

پشاور زلمی نے "مارو یا مر جاؤ" کی صورت حال میں لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے-آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کا سہرا کامران اکمل کی اس اننگز کو جاتا ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل…

کرس جارڈن پاکستان آنے کے لیے بے تاب

پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام پر ہے، اور اس کے بعد پلے-آف مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں فائنل سمیت چار مقابلے ہوں گے اور بیشتر پاکستان میں کھیلے جائیں گے، دونوں ایلی منیٹرز اور ان کے بعد فائنل بھی۔ ایلی منیٹرز کی میزبانی لاہور کرے…

جیتنا چاہتے ہیں بلوچستان کے عوام کے لیے، سرفراز احمد

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن اب اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہونے والا ہے اور دوڑ میں باقی رہ جانے والی تمام ٹیمیں پرامید ہیں کہ اس بار اعزاز ان کو ملے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مسلسل چھ کامیابیوں کے بعد خوفناک روپ میں ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن…

برینڈن میک کولم شاہین آفریدی کی صلاحیتوں سے متاثر

پاکستان سپر لیگ کے مقاصد میں سے ایک ہے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور اب تک پی ایس ایل اس میں بڑی حد تک کامیاب بھی رہا ہے۔ پہلے دو سیزنز میں محمد نواز، حسن علی اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کے سامنے آنے کے بعد اس بار بھی کئی…

سیمی نے کامیابی یونس خان کے نام کردی

آج پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کا آخری دن ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔ لاہور تو پہلے ہی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے لیکن پشاور کے لیے امید ابھی موجود ہے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے…

شاہد آفریدی کا ایک اور ریکارڈ

شاہد آفریدی بلاشبہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، خاص طور پر محدود اوورز کی کرکٹ میں۔ وہ بلّے بازی میں غیر مستقل مزاج ضرور ہیں لیکن جس طرح کی دھواں دار کرکٹ وہ کھیلتے ہیں، اس کی وجہ سے دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز…

پی ایس ایل، راؤنڈ مرحلے کے آخری دن فیصلہ کن مقابلے

پاکستان سپر لیگ سیزن III میں تمام چھ ٹیموں کے مابین 10، 10 مقابلوں کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا۔ کوئٹہ اور ملتان پہلے ہی 10 میچز مکمل کر چکے ہیں جبکہ بقیہ چاروں کے آج مکمل ہو جائیں گے۔ اس وقت صورتحال کچھ یوں ہے کہ اسلام آباد…

سنیل نرائن کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز دیر سے جاگے لیکن کئی ٹیموں کی مہم خراب کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ روایتی حریف کراچی کنگز کے خلاف مقابلہ سپر اوور تک گیا کہ جہاں سنیل نرائن جیسے سرد اعصاب والے باؤلر نے لاہور کو یادگار کامیابی دلائی۔…

اسلام آباد نمبر ایک، کوئٹہ کو مسلسل دوسری شکست

ابتدائی تین مقابلوں میں ایک کامیابی اور پھر لاہور قلندرز کے خلاف بمشکل سپر اوور میں جیت ملنے کے بعد آخر کس نے سوچا تھا کہ اسلام آباد نمبر ایک بن جائے گا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک شاندار جیت کے ذریعے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیزن میں…

پشاور کی امیدیں زندہ، کراچی کی بڑی ناکامی

پاکستان سپر لیگ III کے پلے-آف مرحلے تک پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ پشاور زلمی اپنے آخری دونوں میچز جیتے۔ سو اس نے کراچی کنگز کو 44 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر آدھی منزل تو طے کرلی ہے۔ کامران اکمل کے شاندار 75 رنز کی مدد سے 181 رنز کا…