ٹیگ محفوظات

پاکستان زمبابوے 2015ء

آخری ایک روزہ بارش کی نذر، سیریز پاکستان کے نام

پاکستان اور زمبابوے کا تیسرا و آخری ایک روزہ مقابلہ لاہور میں بارانِ رحمت کے ساتھ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے تمام ہوا اور یوں سیریز دو-صفر سے پاکستان کے نام رہی۔ تیسرے ایک روزہ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر بلے بازی کا…

اظہر علی کی ایک اور سنچری، پاکستان سیریز جیتنے میں کامیاب

پاکستان نے کپتان اظہر علی کی ایک اور شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کے خلاف دوسرا ایک روزہ باآسانی 6 وکٹوں سے جیت لیا اور یوں سیریز بھی حاصل کرلی۔ لاہور میں ایک مرتبہ پھر میلے کا سماں تھا، قذافی اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی جب اظہر…

[ریکارڈز] پاک سرزمین پر سب سے بڑا مجموعہ

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میں 375 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ یہ پاک سرزمین پر کسی بھی مقابلے میں بننے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ پاکستان کی ایک روزہ تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بھی۔ پاکستان نے جون…

لاہور میں بلے بازوں کا دن، پہلا ایک روزہ پاکستان کے نام

بلے بازی کے لیے اتنی سازگار وکٹ کہ ایک ہی دن میں 709 رنز بن گئے اور صرف 8 وکٹیں گریں، اس صورتحال میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ جیتا جس کی سب سے خاص بات شعیب ملک کی سنچری کے ذریعے ایک روزہ میں واپسی اور دیگر بلے بازوں کی عمدہ…

پاک-زمبابوے ایک روزہ سیریز، اظہر علی کے لیے بڑی آزمائش

شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے بالآخر اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت ہی لی اور اس کے ساتھ ہی ایک نیا امتحان درپیش ہے۔ مصباح الحق کی جگہ پاکستان کی ایک روزہ قیادت سنبھالنے والے اظہر علی کی آزمائش شروع ہوا چاہتی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف…

شعیب اور سمیع ایک روزہ دستے میں بھی شامل

زمبابوے کے خلاف سیریز کا پہلا مرحلہ، یعنی ٹی ٹوئنٹی، بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا۔ پاکستان توقعات کے عین مطابق فتح یاب ٹھیرا اور اس جیت کی خوشی میں پاکستان نے آئندہ ایک روزہ سیریز کے لیے دستے کا بھی فوری اعلان کردیا جس میں شعیب ملک اور…

تاریخی سیریز کے شایانِ شان مقابلہ، پاکستان جیت گیا

طویل انتظار کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی آمد تو ویسے ہی بہت بڑی خبر تھی لیکن دو ٹیموں کے درمیان فرق کی وجہ سے شاید مقابلے کی ٹکر کی توقع کم تھی، لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں وہ سب کچھ ملا جو ایک زبردست مقابلے میں ہونا چاہیے۔پاکستان…

لاہور میں یادگار مقابلہ، پاکستان کی شاندار کامیابی

مختار احمد کی دھواں دار بلے بازی اور احمد شہزاد کے ساتھ ان کی 142 رنز کی ریکارڈ شراکت داری نے پاکستان کو زمبابوے کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیکن نہ ہی اس مقابلے میں کسی ایک ٹیم کا جیتنا یا ہارنا کوئی معنی…

زمبابوے نے بالآخر دورۂ پاکستان کی تصدیق کر ہی دی

ہفتہ بھر غیر یقینی صورتحال رہنے کے بعد بالآخر زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی حتمی و فیصلہ کن تصدیق کردی ہے، جس میں وہ پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے گا۔ کھیلوں اور تفریح کے لیے ملکی کمیشن کی جانب سے پاکستان کا…

زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی

چھ سال کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ زمبابوے نے اگلے ماہ پاکستان کے دورے کی تصدیق کردی ہے جس میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ کئی سالوں کی کوششوں، ناکامیوں…