ٹیگ محفوظات

اقتباسات

آدھے بھارتی بلے باز مجھ سے پریشان تھے

بیشتر بلے باز جن کو میں نے باؤلنگ کی میرا سامنا کرتے ہوئے پریشانی محسوس کرتے تھے۔ اور آخر کیوں نہ کرتے --- میں باؤلنگ جو تقریباً 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرتا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے تقریباً آدھے بلے باز مجھ سے…

میں اور عظیم لارا!

میں ستمبر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے ایک مرتبہ پھر انگلستان واپس آ چکا تھا۔ اُس وقت تک مجھے برائن لارا کے خلاف باؤلنگ کرنے کا موقع نہیں ملا تھا، گو کہ ہم ویسٹ انڈیز کے خلاف متعدد سیریز کھیل چکے تھے۔ میرے لیے لارا شائستہ اور…

سچن ڈریوڈ ’فتح گر‘ کھلاڑی نہیں

ہو سکتا ہے میں غلط ہوں لیکن اپنی دانست میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر کے بلے باز کسی نہ کسی حد تک خود غرض ہوتے ہیں اور ریکارڈز کے لیے کھیلتے ہیں۔ پاکستان کے پاس بھی مطلبی بلے باز ہیں۔ وہ بسا اوقات اپنے لیے کھیلتے ہیں، اور فتوحات میں اپنا…

پاکستان میں سب کچھ ہے، لیکن قدر نہیں!

میرے ملک کو دیکھئے۔ پاکستان کے پاس کیا کچھ نہیں ہے؟ کس چیز کی کمی ہے؟ ہمارا چاول بڑا ہے؛ اپنی فصلوں کو کاشت کرنے کے لیے ہمیں میٹھا پانی میسر ہے۔ ہماری پچھتر فیصد زمین زراعت کے قابل ہے اور ہمارے تمام لوگوں کے لیے خوراک کا بندوبست کر سکتی ہے۔…

اور میں نے بال ٹمپرنگ کی

مجھے یاد ہے کہ دمبولا میں موسم بہت گرم اور نمی سے بھرپور تھا اور برصغیر کی پچوں کی روایات کے عین مطابق یہاں بھی ایک انتہائی سست پچ تھی۔ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہے تھے اور ہمیں وکٹوں کی ضرورت تھی۔ انتہائی مایوسی کے بعد میں نے گیند کے…

100 میل فی گھنٹہ

وہ عالمی کپ 2003ء میں 22 فروری کا دن تھا جب وہ لمحہ آن پہنچا جس کا مجھے مدتوں سے انتظار تھا۔ پاکستان نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں انگلستان کے مدمقابل ہوا تھا اور میچ کی ابتدائی لمحات ہی میں مجھے اندازہ ہوا کہ میں نے بیٹنگ کریز پر موجود بلے باز نک…

زندگی کا بدترین دن، 99ء کے عالمی کپ کا فائنل

1999ء، ورلڈ کپ کا سال۔ میں انتہائی مثبت ذہن اور رویے کے ساتھ انگلستان پہنچا۔ میری فارم اپنے عروج پر تھی اور مجھے یاد ہے کہ میں ٹیم میں اپنے ساتھیوں کو یہ کہتا تھا کہ دیکھنا! یہ ٹورنامنٹ میرا ہوگا۔ وہ اسے میرے غرور و تکبر کی علامت سمجھتے…

عزیز خان تانگے والے سے دوسری ملاقات

پھر میں نے ریلوے اسٹیشن کا رُخ کیا تاکہ عزیز خان کو ڈھونڈ سکوں، وہ تانگے والا جس نے مجھے اُس وقت رہنے کی جگہ دی تھی جب میں پی آئی اے کی ٹیم میں شامل ہونا چاہ رہا تھا۔ اُسے ڈھونڈنے میں مجھے کچھ وقت ضرور لگا لیکن بالآخر محنت رنگ لائی۔ میں نے…

”جانتے نہیں تو جان جاؤ گے“، سچن-شعیب پہلا مکالمہ

یہ ایک عظیم دورہ تھا جس میں میدان میں ایک لاکھ تماشائی اور باہر اِس سے کہیں زیادہ ہم پر نگاہیں جمائے بیٹھے تھے۔ پورا ہندوستان و پاکستان ہمیں دیکھ رہا تھا۔ لیکن چلیے ماحول کی بات نہیں کرتے، آئیے خود پر موجود دباؤ کے بارے میں کرتے ہیں۔…

پہلا ٹیسٹ اور پہلا بڑا تنازع

اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے بارے میں کیا بتاؤں! ایک ایسا لمحہ جس کے لیے میں نے پوری زندگی تیاری کی تھی۔ وسیم اکرم ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے بورڈ کو کہا کہ اگر شعیب کو کھلایا گیا تو وہ نہیں کھیلیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے سے موجود ٹیم کے ساتھ…