ٹیگ محفوظات

ریکارڈز

[ریکارڈز] پہلی اننگز میں 500 رنز لیکن مقدّر شکست

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا مواقع شاذونادر ہی آئے ہیں کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 500 سے زیادہ مجموعہ حاصل کرے اور پھر بھی شکست دو چار ہو۔ کچھ ایسا ہی 'کارنامہ' بنگلہ دیش نے انجام دیا ہے جومیرپور، ڈھاکہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں…

[ریکارڈز] ایک ٹیسٹ میں دو سنچریاں، کیرن پاول کا کارنامہ

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کیرن پاول میرپور، ڈھاکہ میں جاری پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں داغ کر طویل عرصے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ویسٹ انڈین کھلاڑی بن چکے ہیں۔ آخری مرتبہ عظیم برائن لارا نے نومبر 2001ء میں سری لنکا کے خلاف…

[ریکارڈز] ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میں بہترین باؤلنگ

سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ کر کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے افتتاحی مقابلے کو اپنے لیے یادگار بنا لیا۔ زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں انہوں نے محض 8 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو…

[ریکارڈز] ایک روزہ کرکٹ کی بہترین اننگز

محدود طرز کی کرکٹ میں 150 سے زائد کی اننگز 'قوی ہیکل باری' سمجھی جاتی ہے، کیونکہ اگر ہر گیند پر ایک رن کے اوسط سے بھی کوئی بلے باز رن بنائے تو اسے اس مجموعے تک پہنچنے کے لیے ایک روزہ مقابلے کی آدھی گیندیں تو کھیلنا ہی پڑیں گی، جو بذات خود…

[آج کا دن] جم لیکر کا ناقابل یقین ریکارڈ

کرکٹ ہمہ وقت اعداد و شمار کا کھیل ہے۔ اتنے ریکارڈز شاید ہی دنیا کے کسی کھیل میں بنتے اور ٹوٹتے ہوں، لیکن کرکٹ کی تاریخ کے چند ہی ریکارڈز ایسے ہیں جنہیں ناقابل عبور تو نہیں کہا جا سکتا لیکن وہ اتنے طویل عرصے سے قائم و دائم ہیں کہ ان کا ٹوٹنا…

’مرد درویش‘ ہاشم آملہ نے تاریخ رقم کر دی، ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز

اک ایسے ملک میں جہاں 43 سال تک یہ پابندی عائد رہی ہو کہ گورے کے علاوہ دوسری کسی نسل کا کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکتا، بھلا کس نے سوچا ہوگا کہ اسی ملک کی جانب سے کبھی ایک ہندی نژاد بلے باز اک ایسا ریکارڈ قائم کرے گا جس کو ملک…

100 ویں ٹیسٹ میں سنچری؛ گریم اسمتھ عظیم بلے بازوں میں شامل

اوول میں انگلستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا کھیل جاری ہے جو کئی لحاظ سے ایک تاریخی مقابلہ ہے۔ ایک تو یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا پہلا معرکہ ہے وہیں یہ جنوبی افریقی قائد گریم اسمتھ…

عالمی نمبر ایک سنگاکارا عظیم بلے بازوں میں شامل، نئے سنگ میل بھی منتظر

سری لنکا کے بلے باز کمار سنگاکارا پاکستان کے خلاف بدقسمتی سے ایک اور ڈبل سنچری تو مکمل نہ کر پائے لیکن 192 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت وہ ایک خاص کلب میں ضرور شامل ہو گئے ہیں یعنی سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سرفہرست 10 بلے بازوں میں۔…

[ریکارڈز] یونس خان چوتھی اننگز میں ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

ٹیسٹ مقابلوں میں چوتھی اننگز کو بلے بازوں کے لیے سب سے مشکل معرکہ سمجھا جاتا ہے۔ چند روز تک دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے بعد پچ اس حد تک اکھڑ اور ادھڑ چکی ہوتی ہے کہ اسپنرز اس کا فائدہ اٹھا کر کسی بھی بلے باز کو نچا سکتے ہیں۔…

[ریکارڈز] ایک روزہ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے والے بلے باز

کرکٹ میں ’بیٹ کیری‘ کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ پوری ٹیم آؤٹ ہونے کے باوجود اوپنر کی حیثیت سے جانے والا بلے باز ناقابل شکست میدان سے لوٹے۔ ایک روزہ کرکٹ کی دہائیوں پر مشتمل تاریخ میں صرف 9 اوپننگ بلے باز ایسے ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ…