ٹیگ محفوظات

ریکارڈز

جانی بیئرسٹو نے 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو کے لیےدہری خوشی لائی ہے۔ دوسری باری میں 47 رنز کی اننگز کے ساتھ بیئرسٹو ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انھوں نے زمبابوے کے عظیم وکٹ…

جب منزل صرف دو قدم دور تھی

یہ بات تو یقینی تھی کہ چٹاگانگ میں سوموار کی صبح یادگار ہوگی، چاہے مقابلہ انگلستان جیتے یا بنگلہ دیش۔ لیکن اگر بنگلہ دیش جیتتا تو زیادہ تاریخی موقع ہوتا کیونکہ 'بابائے کرکٹ' انگلستان کے خلاف بنگال کے شیروں نے کبھی کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا اور یہ…

ریکارڈ توڑ، ریکارڈ ساز یاسر شاہ، تیز ترین 100 وکٹیں

پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دبئی میں جاری تاریخی ٹیسٹ مقابلے میں اپنا 100 واں شکار کرلیا ہے اور یوں وہ سب سے کم مقابلوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ یاسر شاہ کا 17 واں میچ ہے جس…

ٹام لیتھم 'بیٹ کیری' کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز

دھرم شالا کے خوبصورت میدان پر بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میں نیوزی لینڈ کی تو ایک نہ چلی، پوری ٹیم صرف 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی لیکن اس مایوس کن کارکردگی کے دوران اوپنر ٹام لیتھم ایک کنارے سے جمے رہے، یہاں تک کہ نئی تاریخ رقم کرگئے۔ ٹام 'بیٹ…

ٹرپل سنچریاں بنانے والے بیٹسمین

ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانا دل گردے کا کام ہے۔ چاہے حریف کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہوں، حالات بلے بازی کے لیے کیسے ہی سازگار ہوں لیکن 300 کے ہندسے کو چھونے کے لیے سخت محنت، بھرپور لگن، آہنی عزم اور مضبوط ارادے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی کچھ…

اظہر علی 'ٹرپل سنچری کلب' میں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ تو ویسے ہی تاریخی تھا لیکن اظہر علی کی یادگار ٹرپل سنچری نے اس کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ قومی تاریخ کے 400 ویں ٹیسٹ میں اظہر علی کی اننگز نے جہاں پاکستان کو 579 رنز کے مضبوط مقام تک پہنچایا ہے، وہیں ان…

سال 2016ء اور رنز کی دوڑ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے انتہائی یکطرفہ ایک روزہ مقابلے اور بنگلہ دیش اور انگلستان کی سیریز کئی پیچ و تاب کھانے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی ہیں لیکن کرکٹ کے حقیقی شائقین کو ان دونوں سے زیادہ دلچسپی دنیائے کرکٹ کی دو سب سے زیادہ مستقل مزاج…

"رنگ میں بھنگ"، وہ تاریخی اننگز جو رائیگاں گئیں

جنوبی افریقہ سیریز جیت چکا تھا، پہلے چاروں مقابلے اُس کے نام رہے اور کیپ ٹاؤن کے خوبصورت میدان میں ہونے والے آخری معرکے میں دلچسپی "محض" اتنی رہ گئی تھی کہ میزبان کلین سویپ کر پائے گا یا نہیں؟ اور یہ تاریخی لمحہ دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی…

تمیم سب سے آگے

چٹاگانگ میں ہونے والا آخری مقابلہ بنگلہ دیش کے لیے مایوس کن ثابت ہوا کیونکہ وہ تقریباً ڈھائی سال بعد اپنے ملک میں کوئی ایک روزہ سیریز ہارا۔ حال ہی میں پاکستان کو چار-ایک سے بدترین شکست دینے والے انگلستان کے خلاف کامیابی بنگلہ دیش کو نئی…

جنوبی افریقہ، جوہانسبرگ سے ڈربن تک

محدود اوورز کی کرکٹ میں ہدف کا تعاقب ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے شہسوار بھی اس صورت حال میں گر پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 3790 ایک روزہ مقابلوں میں سے صرف 59 ایسے ہیں جن میں کسی ٹیم نے 300 یا اس سے زیادہ کا ہدف حاصل…