ٹیگ محفوظات

سمیع اسلم

خسارے کے بعد شاندار کامیابی، انگلستان کو ناقابل شکست برتری مل گئی

انگلستان نے اولڈ ٹریفرڈ میں سیریز تو برابر کردی لیکن ایجبسٹن میں وہ ابتدا ہی سے پچھلے قدموں پر تھا لیکن پھر جوابی وار کرتے ہوئے مقابلے کو اس مقام تک لے آیا کہ آخری روز پاکستان کو 141 رنز کی بھاری شکست دے دی۔ یوں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں…

ایجبسٹن ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط تر

لارڈز میں کامیابی نے جس خامی کو چھپایا، اولڈ ٹریفرڈ میں بدترین شکست اسے کھول کر سامنے لے آئی۔ ٹاپ آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد تیسرے مقابلے میں اس نے خود کو تبدیل کرنے کی ٹھان لی ہے۔ محمد حفیظ نے تو روایت برقرار رکھی، اور پہلے ہی اوور میں…

بنگلہ دیش ناقابل شکست ٹھیرا، پاکستان زوال کی نئی انتہا پر

جس کا خدشہ ذہن کے نہاں خانوں میں بھی نہ تھا، بالآخر وہی ہوا اور پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تمام مقابلوں میں ہی شکست سے دوچار ہوا۔ جس مقابلے میں پاکستان ابتدائی تقریباً 40 اوورز تک حاوی رہا، وہاں بعد میں یہ عالم دکھائی دیا…

دورۂ بنگلہ دیش، "ٹارزن" سعید اجمل کی واپسی

پاکستان کا دورۂ بنگلہ دیش "چٹ منگنی، پٹ بیاہ" کی طرح ہو گیا ہے۔ ابھی عالمی کپ سے پہلے جب دونوں ممالک کے بورڈز ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دے رہے تھے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ نہ صرف ابھی بلکہ شاید آئندہ کئی سالوں تک کوئی باہمی سیریز نہیں…

پاک-آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ: کمزور ترین باؤلنگ کے ساتھ 19 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 19 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا ہے، جس میں یونس خان کی شمولیت سے بیٹنگ لائن کو تو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض اور سعید اجمل کی عدم موجودگی میں باؤلنگ…

پاکستان کا پہلا زخمی، محمد حفیظ سیریز سے باہر

پاک-آسٹریلیا سیریز کے آغاز سے قبل زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا اور اس مرتبہ نقصان پاکستان کو پہنچا ہے جس کے اہم آل راؤنڈر محمدحفیظ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ دونوں مرحلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ محمد حفیظ گزشتہ روز شارجہ میں…

انڈر19 ورلڈ کپ: 30 رکنی ابتدائی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے 30 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا ہے جبکہ حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ٹرائل مقابلوں کے بعد ہوگا۔ آئی سی سی انڈر10 ورلڈ کپ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان…

آسٹریلیا کے خلاف فتح سے مورال بلند ہوا، عالمی کپ تک تسلسل جاری رکھیں گے: سمیع اسلم

حال ہی میں ملائیشیا میں کھیلے گئے اولین انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن قرار پایا اور نوجوان اوپنر سمیع اسلم نے دنیا بھر کے کرکٹ پنڈتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ نوجوان بلے باز نے ٹورنامنٹ…

[انٹرویو] ایشیا کپ سنگ میل تھا، اصل منزل انڈر 19 ورلڈ کپ ہے: سمیع اسلم

جس طرح کسی بھی جنگ میں ہراول دستے کی بہت اہمیت ہوتی ہے، اسی طرح دنیائے کرکٹ میں بھی صفِ اول کے کھلاڑیوں، یعنی اوپننگ بلے بازوں اور ابتدائی اوور پھینکنے والے گیند بازوں، کو یہ مقام حاصل ہے کیونکہ وہی اپنی ابتدائی باؤلنگ یا بلے بازی سے میچ کا…