ٹیگ محفوظات

شرجیل خان

'مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا'، سری لنکا سیریز اور نمبر ایک پوزیشن بچا گیا

کوشال پیریرا، کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جیت کر نہ صرف سیریز بلکہ اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی بچا لی۔ پاکستان نے 'مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا' کے مصداق…

پاک-لنکا ون ڈے سیریز، ناصر جمشید اور عمر امین کی چھٹی، شرجیل اور حارث سہیل طلب

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اپنے دستے کا اعلان کردیا ہے جس میں گزشتہ ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے اپنے بین الاقوامی کیريئرکا آغاز کرنے والے نوجوان شرجیل خان بھی شامل ہیں۔ قومی کرکٹ حلقوں میں اپنی شعلہ فشاں بیٹنگ کی وجہ…

پاک-سری لنکا مقابلے، قومی ٹی ٹوئنٹی دستے کا اعلان، شرجیل خان طلب

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی مرحلے کے لیے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو پہلی بار قومی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اسپنر ذوالفقار بابر کو…

شرجیل خان...پاکستانی کرس گیل!!

صوفیاء و درویشوں کی وادی مہران نے کئی عظیم شخصیات کو جنم دیا اور اسی سرزمین پر آنکھیں کھولنے والا ایک کھلاڑی بھی ایسا ہے جو کرکٹ کے میدانوں کی رونق رہا ہے اور اپنے دلفریب انداز اور بلند و بالا چھکوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ حیدرآباد سے تعلق…

فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی: اسٹالینز نے ہاکس کو شکست دے دی

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنی گرپ اے کے مقابلے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے حیدرآباد ہاکس کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ کرلیا ہے. ہاکس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور…

فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی: ہاکس نے لیپرڈز کو پچھاڑ دیا

جنگل میں تو شاید یہ ممکن نہ ہو لیکن کرکٹ کے میدانوں میں ہاکس کی ٹیم نے لیپرڈز کے قافلے کو زیر کر کے دکھایا. اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کے رنگا رنگ ایونٹ کا تیسرا مقابلہ اسلام آباد لیپرڈز اور حیدرآباد ہاکس کے…

پاکستان 'اے' نے افغانستان کے خلاف سیریز جیت لی

پاکستان 'اے' کے بلے بازوں کی مجموعی کارکردگی نے اسے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں فتح دلا دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان نے شرجیل خان، بابر اعظم اور عمر امین کی نصف…

محمد نبی کی دلیرانہ اننگ بھی افغانستان کو فتح نہ دلا سکی، پاکستان 'اے' فتحیاب

افغانستان کے دورۂ پاکستان کا آغاز ہی شکست کے ساتھ ہوا ہے جو اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان 'اے' سے 5 وکٹوں سے شکست کھا گیا۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد افغانستان…