ٹیگ محفوظات

شیکھر دھاون

تازہ ترین عالمی درجہ بندی، بھارت کی نمبر ایک پوزیشن مضبوط

چیمپئنز ٹرافی چند انتہائی سنسنی خیز اور متعدد بہت مایوس کن مقابلوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی اور بھارت کی عظمت کی ایک داستان رقم کر گئی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی کے…

چیمپئنز ٹرافی: 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان، مصباح بھی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان کیا ہے، جس میں اکثریت فائنل کھیلنے والے بھارت اور انگلستان کے کھلاڑیوں کی ہے جبکہ پاکستان کے کپتان…

ڈرامائی فائنل اور بھارت چیمپئنز کا چیمپئن بن گیا

دنیائے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے کہا جاتا ہے کہ ہر خاص مقابلے میں ان کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور وہ مقابلہ ہار کر اعزاز سے محروم ہو جاتے ہیں، لیکن آج برمنگھم میں جو انگلستان نے کیا ہے، اس کے بعد "چوکرز" کا خطاب جنوبی افریقہ سے واپس لے…

بھارت نے لنکا ڈھا دی، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں

تمام تر خدشات کے باوجود بھارت نے جس طرح جامع کارکردگی دکھا کر ماہرین کو حیران کیا ہے، اس سے کہیں زیادہ حیرانی انتہائی یکطرفہ سیمی فائنل مقابلوں کو دیکھ کر ہوئی ہے۔ ایک جانب جہاں جنوبی افریقہ میزبان انگلستان کے ہاتھوں بری طرح مات کھا گیا،…

پاکستان ناکام و نامراد، بھارت کامیاب و کامران!

بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ثابت کر دیا کہ اس مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کی حقدار اگر کوئی ٹیم ہے تو وہ اسی کی ہے، کیونکہ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ بھیانک خواب ثابت ہوا۔ روایتی حریف کے…

بھارت سیمی فائنل میں، پاکستان باہر

بھارت نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی اور پاکستان کو اگلے مرحلے سے باہر کر دیا۔ یوں 15 جون کا پاک-بھارت مقابلہ ایک بے کار میچ بن کر رہ گیا ہے، جس میں ہار یا جیت…

بھارت: چیمپئنز ٹرافی میں مستحکم آغاز، امیدیں اور توقعات

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ کی شرمناک رسوائی کو بھول کر انگلستان کے نئے ماحول سے خود کو ہم آہنگ کرنا ایک دشوار گزار مرحلہ ہوگا۔ تاہم ٹیم انڈیا نے وارم اپ اور ابتدائی مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف پر اثر کھیل کا…

انگلش کنڈیشنز؟ باؤلرز کا کچومرنکل گیا، بھارت فتحیاب

انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، کتنا شور تھا نا چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے؟ اور افتتاحی مقابلے میں کیا ہوا؟ 636 رنز بن گئے اور سوائے اسپنرز کے کسی باؤلر کی دال نہ گلی۔ اور جب اسپنر چل جائیں تو کس کو فاتح ہونا چاہیے؟ جی…

آسٹریلیا چاروں شانے چت، بھارت نے سیریز جیت لی

آسٹریلیا دورۂ بھارت میں اپنی بلے بازی کی مکمل ناکامی کے سبب سیریز میں اک ایسی شکست سے دوچار ہوا، جو آج تک کبھی تاریخ میں اس نے بھارت سے نہیں کھائی۔ یعنی سب سے بڑے مارجن سے شکست۔ موہالی، چندی گڑھ کے پی سی اے اسٹیڈیم میں اک ایسا مقابلہ جہاں…

[ریکارڈز] ایک اور "بچہ" ڈبل سنچری سے محروم

ابھی چند روز قبل ہی نیوزی لینڈ اور انگلستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ایک بلے باز اس سنگ میل سے محروم ہو چکا ہے اور اب موہالی، چندی گڑھ میں بھارت کا ایک بلے باز بھی ایک تاریخی مقام حاصل کرنے سے محروم رہ گیا۔ بالکل اسی طرح جیسا کہ…