ٹیگ محفوظات

شعیب ملک

پاکستان سپر لیگ، کھلاڑیوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا پہلا دن ایک رنگارنگ تقریب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا، جس میں کئی اہم کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ باقی کل کا انتظار کریں گے۔ سب سے اہم خبر تو یہ کہ تجربہ کار بلے باز یونس…

کرکٹ تاریخ کی مشہور نو-بالز

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ صرف ڈھائی دن کا محتاج ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کے ایڈم ووجس کی ڈبل سنچری اور شان مارش کے شاندار 182 رنز ہی میزبان کی کامیابی کے لیے کافی ثابت ہوئے جس کی بدولت ایک اننگز اور 221 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن میچ…

جیتی ہوئی بازی پلٹ گئی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہزیمت کا شکار

پاکستان کی کرکٹ میں "ادھر ڈوبے، ادھر نکلے" رحجان کتنا پایا جاتا ہے، شارجہ کے میدان میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے آنکھوں کے سامنے جبکہ کروڑوں کرکٹ شائقین نے کیمرے کی آنکھ سے دیکھا۔ جب آخری پانچ گیندوں پر جیتنے کے لیے 9 رنز کی ضرورت تھی تو…

”اور پاکستان جیت گیا“ شارجہ میں یادیں تازہ

بین الاقوامی کرکٹ بند، کپتان اور دو اہم ترین گیندباز اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بعد پابند، دو سرفہرست گیندبازوں کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اور پھر پابندی، ایسے پے در پے دھچکے شاید ہی دنیا میں کوئی ملک جھیل پائے لیکن پاکستان کے لیے گویا یہ…

پاکستان کی گرفت مضبوط، فتح کا دارومدار گیندبازوں پر

پاک-انگلستان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آخری روز پاکستان کی فتح کا دارومدار گیندبازوں پر ہے، جنہیں 8 وکٹیں درکار ہوں گی، جبکہ انگلستان کو کامیابی کے لیے بلے بازوں کا ساتھ چاہیے اور آخری دن کے 90 اوورز میں…

شعیب ملک، پرواز سے پہلے ہی ہمت ہار گئے

طویل عرصے بعد پرواز کا موقع ملا، اڑان کا پہلا مرحلہ بھی بخوبی طے ہوا لیکن جب بلندیوں تک پہنچنے کا وقت آیا تو ارادے تبدیل ہوگئے۔ نئی منزل کے پانے کےبجائے سفر کے خاتمے کے اعلان پر سبھی حیران رہ گئے۔ آپ اس تمہید سے سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ شعیب…

شارجہ پاکستان کی واپسی، لیکن مقابلہ برابری کا

شارجہ میں جاری پاک-انگلستان تیسرا ٹیسٹ دو دن انگلستان کے حق میں جھکے رہنے کے بعد بالآخر تیسرے روز پاکستان کی واپسی سے برابری کی بنیاد پر پہنچ گیا ہے۔ تیسرے روز کے آغاز پر میچ مکمل طور پر انگلستان کی گرفت میں تھا، 222 رنز پر اُس کے صرف…

ابوظہبی، قصہ پانچ سالوں کا!

ابوظہبی کا شیخ زاید اسٹیڈیم، نومبر 2010ء میں پہلی بار ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا میدان بنا اور پہلے ہی مقابلے میں یہاں رنز کے انبار لگ گئے۔ پاکستان کے خلاف گو کہ جنوبی افریقہ نے صرف 33 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن اس کے بعد ابراہم ڈی…

مرکزی معاہدوں کا اعلان، کھلاڑیوں کے وارے نیارے

پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوئیں اور بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنیچر کو مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکٹس) کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کل 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے قابل سمجھا گیا ہے جن کو 4 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔…

کس کی جگہ مضبوط، کون دیکھے گا باہر کا راستہ

اگرچہ سری لنکا کے خلاف پاکستان نے ہر طرز کی کرکٹ میں کامیابی حاصل کی اور جس طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اختتام کیا وہ یقیناً قابلِ دید تھا۔ مگر ٹی ٹوئنٹی میں فتح بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کو تنقید ی حملوں سے نہ…