ٹیگ محفوظات

سری لنکا آسٹریلیا 2016ء

آسٹریلیا کی شکستوں کا سلسلہ دراز تر، سری لنکا سے سیریز بھی ہار گیا

کرکٹ کے ایک معروف تجزیہ کار نے اس وقت جاری تین ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ بھارت کی ویسٹ انڈیز پر چار-صفر سے کامیابی ممکن ہے، پاک-انگلستان سیریز کا ڈرا ہوجانا بھی خلاف قیاس ہے لیکن سری لنکا کا آسٹریلیا سے جیتنا ناممکن ہے۔…

وسیم اکرم میرے ہیرو ہیں: مچل اسٹارک

آسٹریلیا کے تیز گیندباز مچل اسٹارک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق عظیم باؤلر وسیم اکرم کو اپنا اصل ہیرو سمجھتے ہیں، کیونکہ وہ اپنے فن کے ماہر تھے۔ اگر وہ وسیم اکرم کے آدھے باؤلر بھی بن گئے تو یہ ان کے لیے اعزاز ہوگا۔ سری لنکا کے…

ہیراتھ کی ہیٹ ٹرک، آسٹریلیا گال میں بے حال

ایشیا میں آسٹریلیا غم و الم کی داستان طویل ترین ہوتی جا رہی ہے اور وہ گال میں بے حال نظر آتا ہے۔ پہلے ٹیم 54 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھتے ہوئے 106 رنز پر ڈھیر ہوئی اور پھر 413 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 25 رنز پر تین کھلاڑیوں سے محروم…

سری لنکا نے 17 سال بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی

رنگانا ہیراتھ کی شاندار گیندبازی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست دے دی ہے۔ یہ 1999ء میں کانڈی ٹیسٹ کے بعد کسی بھی مقابلے میں سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔ ہیراتھ نے کیریئر میں 24…

نوعمر کوسال مینڈس کی آسٹریلیا کے خلاف یادگار اننگز

ایک ایسے مقابلے میں جہاں سری لنکا کی پہلی اننگز صرف 117 رنز پر تمام ہوئی ہو اور آسٹریلیا بھی 203 رنز سے آگے نہ بڑھ پایا ہو، وہ نصف سنچری ہی بہت بڑی بات سمجھی جا رہی تھی کہ نوجون کوسال مینڈس نے ایک جادوئی اننگز کھیل ڈالی جو ہو سکتا ہے کہ…

مرلی دھرن اور سری لنکا کرکٹ آمنے سامنے

سری لنکا-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران ہونا تو یہی چاہیے تھا کہ مقابلے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے بات ہوتی، مگر اس وقت منفی خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور زیادہ تر کا ہدف عظیم سابق گیندباز مرلی دھرن ہیں۔ مرلی دھرن حال ہی…

ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی آسٹریلیا کے ہاتھ

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں اول مقام حاصل ہونے پر خوبصورت گرز نما ٹرافی اور اس کے ساتھ ایک ملین ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرلی ہے۔ یہ ٹرافی اور انعامی رقم سال میں یکم اپریل کو ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست رہنے والی…

ہیراتھ، آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی واحد امید

جسامت اور عمر دیکھیں تو سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کے نام کے ساتھ 'سابق' لگ جانا چاہیے۔ 38 سالہ اسپنر کا قد صرف 168 سینٹی میٹر (تقریباً ساڑھے 5 فٹ) ہے۔ وہ میدان میں سب سے زیادہ پھرتیلے کھلاڑی بھی نہیں۔ ہیراتھ 1999ء میں اس وقت منظر عام پر آئے…

کرکٹ میں میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہوگیا

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ آسٹریلیا دنیا کی فٹ ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے آسٹریلیا ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ دورۂ سری لنکا سے پہلے اپنے تیز گیند بازوں کے لیے آسٹریلیا ایسی…