دورۂ سری لنکا: نتائج کے لحاظ سے مایوس کن، لیکن مستقبل روشن
تقریباً دو سال کے طویل عرصے تک ٹیسٹ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد بالآخر پاکستان شکست سے دوچار ہوا۔ مسلسل 7 ٹیسٹ سیریز تک ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ بالآخر بحر ہند کے جزیرے سری لنکا میں تھما اور پاکستان کا دستہ 1-0 کی مایوس کن ہار…