ٹیگ محفوظات

سری لنکا پاکستان 2014ء

کیا چیئرمین ’’ڈان‘‘ کو ’’بولڈ‘‘ کریں گے؟

ہر دور میں پاکستان کرکٹ میں کوئی نہ کوئی شخصیت ضرور حاوی رہی ہے۔ چیئرمین کا کردار تو خیر ہر دور میں اہم رہا ہے مگر یہاں کبھی کپتان اور بسا اوقات کوچ بھی حرف آخر بنے رہے ہیں جبکہ اکثر و بیشتر پلیئرز پاور نے بھی پاکستان کرکٹ کو ’’یرغمال‘‘…

کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل ہے؟

2009ء کے آغاز میں پاکستانی ٹیم لاہور کے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف محض75رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یہی میچ شعیب ملک کی کپتانی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ اب دمبولا میں 102کا ہندسہ مصباح کو کپتانی سے برطرف کرنے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ…

سری لنکا میں شکست کا سبب میچ پریکٹس کی کمی تھی: مصباح الحق

پاکستان میں سنگین سیاسی بحران کی وجہ سے قوم اور ذرائع ابلاغ کی نگاہیں کرکٹ کے میدانوں سے ہٹی ہوئی ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تشویش نہیں ہے۔ مختلف حلقے ان حالات میں بھی دورۂ سری لنکا کی ناکامی پر…

کچرے کا ڈھیر!!

دمبولا میں توسری لنکن باؤلرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کا ’’دم‘‘ہی نکال دیا جس کے سرفہرست بلے باز ذرا سی اچھال والی وکٹ پر سری لنکا کے تیزباؤلرز کے سامنے کانپتے ہوئے میدان میں اترے اور ہانپتے ہوئے واپس آ گئے۔ دورۂ سری لنکا نے خالی ہاتھ لوٹنے…

پاکستان: ایک اور فیصلہ کن مقابلہ، ایک اور بدترین شکست

پاکستان نے اپنی طویل روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں منہ کی کھائی اور یوں سری لنکا سے ناکام و نامراد لوٹ آیا۔ ایک روزہ سیریز کے تیسرے و فیصلہ کن مقابلے میں جتنی بری کارکردگی کی توقع کی جاسکتی تھی، پاکستانی بلے بازوں…

فیصلہ کن مقابلے میں شکست، پاکستان کی طویل روایت

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ فیصلہ کن مقابلے میں اور اہم ترین مرحلے پر جنوبی افریقہ کے دماغ کی بتی بجھ جاتی ہے اور وہ شکست کھا کر مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجاتا ہے۔ عالمی کپ 1992ء سے لے کر 2011ء تک، اور متعدد دیگر مراحل پر بھی، اس مایوس کن…

سری لنکا نے اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا، سیریز برابر

سری لنکا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں شکست کا پورا پورا بدلہ چکاتے ہوئے سیریز کا دوسرا مقابلہ 77 رنز سے جیت لیا اور یوں سیریز کے فیصلے کو آخری مقابلے تک ٹال دیا ۔ نازک مراحل پر اعصاب پر قابو، حالات کے مطابق ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ،…

یونس خان کو صدمہ، پاک-لنکا سیریز سے باہر

پاکستان کے سینئیر بلے باز یونس خان اپنے بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے فوری طور پر وطن واپس آ رہے ہیں یعنی وہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری ایک روزہ سیریز کے بقیہ دو مقابلوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ یونس خان کے 10 سالہ بھتیجے سعد…

سینئر پٹ گئے جونیئر ڈٹ گئے، پاکستان کی شاندار فتح

پاکستان صرف 45 اوورز میں 275 رنز کے تعاقب میں، محض 106 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ اور آخری 20 اوورز میں صرف 5 وکٹوں کے ساتھ 8 سے زیادہ کے اوسط سے رنز درکار ہوں تو نتیجہ کیا نکلے گا؟ آپ میں سے بیشتر پاکستانی شائقین نے تو میچ دیکھنا ہی بند کردیا…

عالمی کپ سے قبل پاکستان کے لیے بڑے امتحان کا آغاز

عالمی کپ اگلے سال فروری و مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کے لیے اس اہم ٹورنامنٹ کی تیاری کا حتمی مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز اسی لیے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ عالمی کپ سے…