ٹیگ محفوظات

سری لنکا پاکستان 2014ء

'دوسرے درجے' کے کھلاڑی کی 'فرسٹ کلاس' اننگز

رواں سال کے وسط میں جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2014ء کے لیے مرکزی معاہدوں کا اعلان کیا تو تمام تر تجربے کے باوجود یونس خان کو پہلے کے بجائے دوسرے درجے کے زمرے میں معاہدے سے نوازا گیا تھا۔ سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد بورڈ نے ابتداء میں تو اس…

سری لنکا ایک مرتبہ پھر یونس کے نشانے پر، گال میں پاکستان کی بالادستی

سری لنکا کے 'دیرینہ دشمن' یونس خان نے ایک یادگار سنچری کے ذریعے پاکستان کو گال ٹیسٹ کے پہلے ہی دن بالادست پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ اسد شفیق کی ناقابل شکست نصف سنچری اور یونس کے ساتھ ذمہ دارانہ شراکت داری کی بدولت پاکستان کا اسکور صرف 4…

پاک-لنکا ٹیسٹ مقابلے، اعدادوشمار کی نظر میں

چھ ماہ کے طویل انتظار کے بالآخر پاکستان ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ اکھاڑے میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ جو سلسلہ رواں سال کے اوائل میں سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں یادگار فتح کے بعد ٹوٹا تھا، گال کے میدان پر سری لنکا ہی کے خلاف جڑ جائے گا۔ آئیے…

سورنگا لکمل زخمی، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

دورۂ سری لنکا میں پاکستان کے لیے سب سے تشویشناک امر اس کی بیٹنگ ہے۔ اسپنرز کے لیے مددگار وکٹوں پر سعید اجمل اہم ہتھیار ثابت ہوں گے لیکن بیٹنگ میں مصباح الحق کا ساتھ کون دے گا؟ اس بارے میں کچھ کہنا بہت مشکل ہے۔ البتہ سری لنکا کے خیمے میں…

جے وردھنے کو الوداعی سیریز نہیں جیتنے دیں گے: مصباح الحق

طویل آرام کے بعد بالآخر پاکستان ایک کڑے امتحان سے گزرنے سے کے لیے تیار ہے کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچ چکی ہے اور کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ وہ ہر قیمت پر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، چاہے انہیں…

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: سری لنکن دستے کا اعلان

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اب سری لنکا کا بڑا اور اہم امتحان پاکستان سے ہونے والا ہے اور اس کے لیے میزبان ملک نے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان بھی کردیا ہے جو گرین شرٹس کے خلاف دو ٹیسٹ مقابلوں میں حصہ لے گا۔ تجربے کار لیکن…

صرف سعید اجمل پر بھروسہ کرنا چاہیے؟

کسی زمانےمیں پاکستان جب چاہے، جہاں چاہے اور جیسے چاہے سری لنکا کو شکست دے دیتا تھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کے کئی انفرادی ریکارڈز اس کے گواہ ہیں۔ لیکن ۔۔۔ اب وقت بدل چکا ہے اور گو کہ ریکارڈ بک میں پاکستان کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے لیکن…

پاک-لنکا دوسرا ٹیسٹ جے وردھنے کے پسندیدہ میدان پر منتقل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہی عظیم بلے باز مہیلا جے وردھنے طویل طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ اس لیے سری لنکا کرکٹ نے ان کے کیریئر کے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے لیے ان کے آبائی میدان سنہالیز اسپورٹس کلب پر…

سری لنکا کے خلاف واحد ہدف جیت ہے، وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ دورۂ سری لنکا میں واحد ہدف جیت ہوگا، چاہے اس کے لیے جارحانہ کھیل کھیلنا پڑے، یا دفاعی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ اگلے سال عالمی کپ کی تیاری کے لیے وہ…

دورۂ سری لنکا، حفیظ ٹیسٹ سے باہر عمر اکمل شامل، یونس کی ایک روزہ دستے میں واپسی

پاکستان نے دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عمر اکمل کی عرصہ دراز کے بعد قومی ٹیسٹ دستے میں واپسی کی خوش آئند خبرکے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کو شامل نہ کرنے کا حیران کن فیصلہ بھی شامل ہے۔ اعلان کے ساتھ اس امر…