ٹیگ محفوظات

اعداد و شمار

ایشیز 2015ء کو یادگار بنانے والی وجوہات

اگر آپ بھی کرکٹ کے 'جیالے' فین ہیں تو پھر ایشیز کی اہمیت اور ٹیسٹ کرکٹ میں اس کے منفرد مقام سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق تاریخی لحاظ سے تو اس سیریز کے ہم پلہ کوئی نہیں البتہ جتنی بڑی تعداد میں یہ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول…

بلے بازوں کا راج، 7 مہینوں میں ریکارڈ 85 سنچریاں

کچھ عرصے سے مختلف حلقوں کی جانب سے یہ صدائیں بلند کی جا رہی ہیں کہ کرکٹ میں اب توازن باقی نہیں رہا اور کھیل بہت زیادہ بلے بازوں کی جانب جھک گیا ہے۔ جب یہ آواز توانا ہونے لگی تو بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھی کچھ نمائشی اقدامات کیے ہیں تاکہ…

300 کے آر پار کھڑے جانسن اور براڈ

ایشیز سے قبل انگلستان کی محض خواہش ہی تھی کہ وہ ابتدائی تین میں سے دو ٹیسٹ جیت کر برتری حاصل کرلے اور ایک تاریخی کامیابی کے امکانات زندہ کردے۔ ایک جامع کارکردگی کی بدولت اب یہ خواب ایک حقیقت بن چکا ہے۔ پہلی اننگز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوجانے…

برمنگھم، آسٹریلیا کے بلے بازوں کے لیے ”بھوت بنگلہ“

دارالحکومت کے بعد انگلستان کا سب سے بڑا شہر برمنگھم دنیا کے اہم کرکٹ مراکز میں سے ایک ہے۔ ایجبسٹن کے تاریخی اور خوبصورت میدان سے نہ صرف انگلش بلکہ دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں کی کئی یادیں وابستہ ہیں لیکن آسٹریلیا کے لیے یہ میدان کسی 'بھوت بنگلے'…

[اعدادوشمار] پاکستان اور داستان رنز کے دفاع کی

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں پاکستان کا باآسانی کامیابی حاصل کرنا، بالکل بھی حیران کن نہیں تھا۔ خاص طور پر اس وقت جب پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 175 رنز کا بھاری مجموعہ اکٹھا کرلیا تھا۔ شاذونادر ہی ایسا ہوا ہے کہ…

پاکستان، ایک مرتبہ پھر عرش سے فرش پر

اسے غیر متوقع کہا جائے یا توقعات کے عین مطابق کہ پاکستان کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 138 رنز ہی بنا پایا۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو بلے بازوں سے ہرگز ایسی مایوس کن کارکردگی متوقع نہیں…

نئی منزلوں کا راہی، یونس خان

آج سے 15 سال قبل راولپنڈی سے جس سفر کاآغاز ہوا تھا، وہ کئی سنگ ہائے میل عبور کرتا ہوا اب ایک اورموڑ پر پہنچ چکا ہے۔ یونس خان اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کولمبو کےپی سروانامتو اسٹیڈیم میں اتریں گے اور یوں اس اعزاز کو حاصل کرنے والے…

پاکستان، گال سے پہلے، گال کے بعد

سری لنکا ایک عرصے تک دنیائے کرکٹ میں ایک نوآموز ٹیم سمجھا جاتا رہا ہے۔ خاص طور پر 1996ء کے عالمی کپ سے قبل تک ہر زبردست ریکارڈ اسی کے خلاف بنتا تھا لیکن پھر اچانک سری لنکا خاک تلے سے اٹھا اور آج ایک جانی مانی قوت ہے۔ آج پاکستان اسی طاقت…

پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز

پاک سرزمین تیز باؤلنگ کے لیے زرخیز تصور کی جاتی ہے، اور یہ بات خاصی حد تک درست بھی ہے۔ فضل محمود سے لے کر شعیب اختر تک، تیز گیندبازوں کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے عرصے تک حریف بلے بازوں پر اپنی دہشت بٹھائے رکھی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کے…

محمد حفیظ نے بالآخر ڈبل سنچری بنا ہی ڈالی

نومبر 2014ء کے آخری ایام اور پاکستان تیسرے و آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل تھا۔ پاکستان پہلے روز 3 وکٹوں پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہا جس میں بہت بڑا حصہ محمد حفیظ کا تھا جو 178 رنز بنا چکے تھے اور اپنی پہلی ڈبل سنچری کی جانب گامزن…