ٹیگ محفوظات

اسٹورٹ براڈ

اسٹورٹ براڈ زخمی، دورۂ بھارت سے محرومی کا خدشہ

انگلستان کے نوجوان گیند باز اسٹورٹ براڈ بھارت کے خلاف سیریز کے حتمی ایک روزہ مقابلے، ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز حتیٰ کہ دورۂ بھارت سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ وہ دائیں کندھے کے پٹھے میں تکلیف کے باعث آرام کریں گے اور بھارت میں ایک…

شاندار بلے بازی، این بیل سرفہرست 5 بلے بازوں میں شامل

بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یادگار سنچری این بیل کو بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں لے آئی ہے۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں این بیل نے 159 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی تھی۔ جبکہ ان کے ساتھی اسٹورٹ براڈ کی آل…

انگلستان نے بھارت کو کچل دیا، 319 رنز کی ہزیمت آمیز شکست

عالمی نمبر ایک بھارت کی سرفہرست پوزیشن کو پہلی بار سنجیدہ و حقیقی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جب اسے انگلستان کے خلاف مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت اپنے کمزور شعبے باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ میں بھی مکمل ناکام ہوا اور…

ٹیسٹ ہیٹ ٹرکس کی تاریخ؛ اسٹورٹ براڈ نیا نام

انگلستان کے نوجوان تیز باؤلر اسٹورٹ براڈ نے بھارت کے خلاف ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں یادگار اسپیل میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز مسلسل تین گیندوں پر حریف کپتان مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن…

سری لنکا کے خلاف انگلستان کے دستے کا اعلان

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کے مرحلے کے لیے دستے کا اعلان کر دیا۔ دونوں مرحلوں میں انگلستان کی ٹیم نئے قائدین کے ساتھ میدان میں اترے گی جن میں ایلسٹر کک ایک روزہ اور اسٹورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی دستے کی قیادت کریں گے۔…

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوں گا؛ کولنگ ووڈ

انگلستان کے سینئر آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوں گے۔ کولنگ ووڈ جن کی زیر قیادت انگلستان نے 2010ء میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتا تھا، حال ہی میں انگلستان کے ٹی ٹوئنٹی دستے…

انگلستان: ایلسٹر کک ایک روزہ اور اسٹورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

انگلستان نے ایلسٹر کک کو قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی طرز میں تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ قائدانہ کردار سنبھالیں گے۔ عالمی کپ 2011ء میں انگلستان کی بدترین کارکردگی کے بعد کپتان اینڈریو اسٹراس نے ایک…

انگلستان کی دھماکے دار واپسی؛ فیورٹ جنوبی افریقہ کو شکست

عالمی کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف لڑکھڑانے کے بعد فتح ، بھارت کے خلاف اعصاب شکن مقابلے اور آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے ذریعے عالمی کپ 2011ء میں دلچسپی کا سامان پیدا کرنے والی انگلستانی ٹیم نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلاء…

آخری وارم اپ، پاکستان کو انگلستان کے ہاتھوں شکست

کینیڈا کے خلاف شکست کے دہانے پر پہنچ کر بچ جانے والے انگلستان نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر عالمی کپ سے قبل کچھ اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بدترین شکست اور کینیڈا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد یہ…

عالمی کپ وارم اپ میچ، کینیڈا نے انگلستان کے ہاتھوں کے طوطے اڑا دیے

کینیڈا نے عالمی کپ 2011ء سے قبل وارم اپ میچ کے دوران انگلستان کو ناکوں چنے چبوادیے تاہم عالمی کپ سے قبل وہ ایک بڑا اپ سیٹ نہ کر سکا اور فتح کی منزل سے محض 17 رنز کے فاصلے پر ہمت ہار بیٹھا۔ فتح اللہ کے خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلے…