ٹیگ محفوظات

سبحان احمد

پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے اور مختلف عہدیداران کے 'قلمدانوں' میں تبدیلی کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ چیف سلیکٹر سے لے کر چیئرمین کے خصوصی مشیر، چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ اور دیگر…

کینیا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوشاں ہے اور اس سمت میں ایک اہم قدم اٹھنے جا رہا ہے۔ کینیا کی قومی ٹیم اگلے مہینے پاکستان 'اے' کے خلاف پانچ ون ڈ ے مقابلے کھیلنے کے لیے لاہور آئے گی۔ یہ دورہ رواں ماہ کیا جانا تھا…

کنیریا کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتباہ

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی کی انجانے میں یا جان بوجھ کی گئی جس حرکت کا انکشاف چند روز قبل کرک نامہ کے انہی صفحات پر ہوا تھا، آج بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر اپناردعمل ظاہر کردیا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ حال ہی میں امریکہ میں ہونے والے…

محمد عامر ورلڈ کپ 2015ء نہیں کھیل پائیں گے

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے عائد پنج سالہ پابندی میں ممکنہ نرمی کے باوجود محمد عامر اگلے سال ہونے والا اہم ترین ایونٹ ورلڈ کپ 2015ء نہیں کھیل پائیں گے۔ محمد عامر اگست 2010ء میں انگلستان کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جان…

وقار یونس نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا، دیگر اطلاعات بے بنیاد ہیں: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان رپورٹوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں اور سلیکشن کمیٹی سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ بورڈ…

پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی کے درمیان برف پگھلنے لگی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور زیر عتاب کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے درمیان برف پگھلتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ کرک نامہ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے شاہد آفریدی سے رابطہ کر کے ان کی والد کی خیریت دریافت کی ہے…

"پی ٹی ٹی رپورٹ" پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان نیا تنازع

بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات مزید خرابی کی طرف جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کی مقررہ کردہ پاکستان ٹاسک ٹیم کی سفارشات پر تحفظات کے اظہار کے بعد آئی سی سی نے ٹاسک ٹیم کی…