ٹیگ محفوظات

تلکارتنے دلشان

تلکارتنے دلشان کے 10 دلچسپ ریکارڈز

سری لنکا کے ایک بہترین آل راؤنڈر تلکارتنے دلشان ایک روزہ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا تیسرا ایک روزہ مقابلہ ان کا آخری میچ تھا۔ مقابلہ بھی خوب ہوا اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کو خراجِ تحسین پیش…

حد سے زیادہ تماشائیوں کی آمد، سری لنکا کرکٹ کی معذرت

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے چاہے کرکٹ کے حسن کو کتنا ہی متاثر کیا ہو، لیکن اب بھی ایسے کرکٹ شائقین کی کمی نہیں جو ٹیسٹ اور ایک روزہ مقابلوں میں بھی بے مثال دلچسپی رکھتے ہیں۔ جب کسی بہترین قومی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری میچ ہو تو قوم اسے خراجِ…

دلشان نے رازوں سے پردے اٹھانا شروع کردیے

باصلاحیت افراد کی ناقدری اور زندگی کے ہر شعبے میں ان کی ٹانگیں کھینچنے کا چلن تیسری دنیا کا المیہ ہے۔ کرکٹ کا میدان بھی اس سے خالی نہیں ہے۔ چاہے بات پاکستان کی ہو یا سری لنکا کی کہ جس کے اسٹار آل راؤنڈر تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ…

تلکارتنے دلشان نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

جدید کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست مرتب کی جائے تو سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کا نام یقیناً اس کا حصہ ہوگا۔ وہ جارحانہ بلے بازی، بہترین فیلڈنگ اور نپی تلی باؤلنگ میں کمال مہارت رکھتے ہیں لیکن اب کرکٹ شائقین زیادہ عرصے تک ان کی کارکردگی…

افغانستان کو ہرا کر سری لنکا نے اوسان بحال کرلیے

ایشیا کپ میں بری طرح ناکامی اور اس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل وارم-اپ میں شکست نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ بدترین حالات میں افغانستان کے مقابلے میں ایک اچھی کامیابی نے اس کے اوسان خاصی حد تک بحال کردیے ہوں…

وہ جو آخری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے

آپ گھر پر ہیں یا دوستوں کی محفل میں، دفتر میں بیٹھے ہیں یا محو سفر ہیں، ہر طرف اب ایک ہی بات سب کے لبوں پر ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی۔ سال 2016ء کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں کون اچھا کھیلے گا؟ کس کی کارکردگی بری ہوگی؟ کون فتوحات کے جھنڈے گاڑے گا اور…

پاکستان کی حوصلہ افزا کامیابی، سری لنکا پھر ناکام

ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کی مہم اس بری طرح ناکام ہوگی، اس کا کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا۔ وہ آخری مقابلے میں اب تک بدترین کارکردگی دکھانے والے پاکستان کے ہاتھوں بھی شکست سے دوچار ہوا اور اب سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی…

کرکٹ میں ”جدید شاٹس“ لانے والے بلے باز

ایک زمانے میں بڑے کھلاڑی کی تعریف یہ ہوتی تھی وہ زیادہ سے زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھیرنے کی صلاحیت رکھتا ہو لیکن دورِ حاضر کی کرکٹ دیکھ کر آپ بلاجھجک یہی کہیں گے کہ ٹی ٹوئنٹی نے کرکٹ کی تعریف ہی بدل کر رکھ دی ہے۔ اب اگر کوئی بلے باز زیادہ دیر…

شکستوں سے بے حال سری لنکا کو بالآخر پہلی کامیابی مل گئی

نیوزی لینڈ کے دورے پر بے حال سری لنکا کو ایک روزہ مرحلے کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں شرمناک انداز میں شکست کھانی پڑی۔ پھر جب نیوزی لینڈ تیسرے مقابلے میں کامیابی کے ذریعے سیریز ہی جیتنے کے قریب تھا تو سری لنکا نے ہمت دکھائی اور 278 رنز کا…

ٹکر کے میچ میں سری لنکا سرخرو

اگر 50 اوورز کے مقابلے میں موسم مداخلت کرے، اور بار بار آنے جانے سے میچ کو محدود کرنا پڑ جائے تو یقیناً مایوسی ہوتی ہے لیکن اگر اس کی وجہ سے مقابلہ کانٹے دار ہوجائے تو مایوسی بہت حد تک کم ہوجاتی ہے۔ یہی کچھ ہو ا سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے…