ٹیگ محفوظات

آج کا دن

[آج کا دن] تاریخ کا عظیم ترین ایک روزہ مقابلہ

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بلاشبہ دنیائے کرکٹ کی دو عظیم ترین ٹیمیں ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں میں ان کی کارکردگی میں جتنا تسلسل اور روانی رہی ہے، اتنی دنیا کی کسی ٹیم میں نہیں ۔ اس لیے جب بھی یہ دونوں آمنے سامنے آتی ہیں، شائقین کرکٹ کو بہت…

[آج کا دن] بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی ناقابل فراموش ہار

مقابلہ ہو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا، اور ٹورنامنٹ ہو عالمی کپ، اور اس کا بھی ناک آؤٹ مرحلہ، تو آپ اندازہ لگائیے کہ دونوں ملکوں میں جوش و خروش کا عالم کیا ہوگا۔ اور اگر اس عالمی کپ میں پاکستان کو اپنے عالمی اعزاز کا دفاع کرنا ہو تو…

[آج کا دن] ’کرکٹ کے بادشاہ‘ کا یوم پیدائش

کرکٹ کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑی ڈان بریڈمین بدقسمتی سے اُس عہد میں پیدا ہوئے جب کرکٹ ٹیلی وژن کے ذریعے گھر گھر مقبول نہیں ہوا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس عظیم بلے باز نے اپنی ہی زندگی میں کرکٹ کے میدانوں میں دوسرا جنم لیا اور ’سیاہ فام…

[آج کا دن] دور جدید کی سب سے بڑی مسابقت کا آغاز

1999ء پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا عجیب و غریب سال تھا۔ بلاشبہ پاکستان اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا تھا خصوصاً اس کے گیند باز کسی بھی ٹیم کےچھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ لیکن اس کے باوجود سال میں پاکستان کو ملے جلے نتائج ہی ملے۔…

موت کی سرگوشی

70ء کی دہائی کے وسط سے 80ء کے اواخر تک ویسٹ انڈیز ایک عظیم ٹیم تھی، جس میں تاریخ کے بہترین بلے باز و گیند باز اکٹھے تھے اور اس ٹیم کی اس درجے تک پہنچانے میں جن لوگوں کا حصہ تھا ان میں تیز گیند باز مائیکل ہولڈنگ بھی شامل تھے۔ وہ مشہور…

[آج کا دن] انیل کمبلے کا تاریخی کارنامہ، اننگز میں 10 وکٹیں

ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً ڈیڑھ صدی پر محیط تاریخ میں کچھ ریکارڈز ایسے ہیں، جنہیں توڑا نہیں جا سکتا بلکہ صرف برابر کیا جا سکتا ہے، اس لیے ان کارناموں کو انجام دینے والے بھی صرف گنتی کے صرف چند افراد ہیں۔ انہی میں سے ایک ریکارڈ ہے ایک اننگز میں…

[آج کا دن] کراچی میں آخری پاک بھارت ٹیسٹ، یادگار مقابلہ

صرف چند سال قبل یعنی 2006ء کے موسم سرما میں پاکستان و بھارت کا ایک تاریخی معرکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا جو پاک-بھارت کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین مقابلوں میں سے ایک قرار پایا۔ عرفان پٹھان، جنہیں ’مستقبل کا وسیم اکرم‘ قرار دیا جا رہا…

[آج کا دن] کرکٹ تاریخ کے شرمناک ترین لمحات میں سے ایک

آج کرکٹ کی تاریخ وہ شرمناک دن، جب آسٹریلین کھلاڑیوں کی حرکت نے کرکٹ کے کھیل کو گہنا دیا۔’انڈر آرم‘ باؤلنگ۔ واقعے نے آسٹریلیا اور چیپل برادران کی ساکھ کو دنیا بھر میں متاثر کیا اور معاملہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی جانب سے بیانات تک جا…

[آج کا دن] محبت فاتح عالم: چنئی کا یادگار پاک-بھارت ٹیسٹ

پاک-بھارت مسابقت (rivalry) دنیائے کھیل کی مشہور مسابقتوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ غالباً دونوں ممالک کی حقیقی زندگی کی رقابت ہے، کیونکہ تین مرتبہ یہ ممالک آپس میں جنگیں بھی لڑ چکے ہیں لیکن 1999ء میں آج ہی کے روز یعنی 31 جنوری کو دنیا نے اک…

[آج کا دن] سنچورین کا تاریخی و ’بدنام زمانہ‘ ٹیسٹ اور ہنسی کرونیے

اگر کھیل سے وابستگی، لگن، حوصلے اور قائدانہ انداز کو معیار بنا کر 90ء کی دہائی کو کسی کھلاڑی سے موسوم کیا جا سکتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کے کپتان ہنسی کرونیے تھے۔ اُن کی جرات مندانہ قیادت اور حوصلہ مندی نے اُنہیں دنیا بھر کے کپتانوں کے لیے