ٹیگ محفوظات

ٹرینٹ بولٹ

کانٹے دار مقابلہ نیوزی لینڈ کے نام، آسٹریلیا ہاتھ ملتا رہ گیا

کون کہتا ہے کہ مزا اسی مقابلے میں آتا ہے جس میں زیادہ چھکے اور چوکے لگیں؟ آج عالمی کپ میں ہونے والے آسٹریلیا-نیوزی لینڈ مقابلہ اس "نظریے" کو رد کردینے کے لیے کافی ہے کہ جہاں ایک طویل عرصے کے بعد گیندبازوں کی زبردست معرکہ آرائی دیکھنے کو…

نیوزی لینڈ کی اسکاٹ لینڈ پر صرف 3 وکٹ سے فتح

عالمی کپ 2015ء کے چوتھے دن جب نیوزی لینڈ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف صرف 143 رنز کا ہدف ملا تو کسی کو توقع نہیں تھی کہ مقابلہ یہاں تک پھنس جائے گا کہ اعزاز کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھی جانے والی ٹیم صرف تین وکٹوں سے جیتے گی۔ ڈنیڈن میں…

وارم-اپ مقابلوں کا چوتھا دن: زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی شاندار کامیابیاں

عالمی کپ سے پہلے لہو گرمانے کے لیے کھیلے جانے والے وارم-اپ مقابلوں کے چوتھے دن دو انوکھے نتائج دیکھنے کو ملے، ایک تو نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چت کیا تو دوسری جانب زمبابوے نے سری لنکا کو زیر کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پاکستان نے…

عالمی درجہ بندی: سرفراز احمد، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے

دبئی میں پاک-نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی نتیجے تک پہنچے تمام ہوا لیکن اس ٹیسٹ کو ہیجان انگیز مرحلے تک پہنچانے کے تمام اہم کرداروں نے عالمی درجہ بندی میں اپنے قدم بھی آگے بڑھائے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ…

[ریکارڈز] آخری گولی اور آخری سپاہی

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ماؤنٹ مونگانوئی کے خوبصورت ساحلی شہر میں کھیلا گیا پہلا مقابلہ میزبان وکٹ کیپر لیوک رونکی کے لیے بہت مایوس کن رہا۔ انہوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی لیکن 99 رنز پر پہنچنے کے بعد آؤٹ…

نیوزی لینڈ تیسرا ٹیسٹ باآسانی جیت گیا، طویل عرصے بعد سیریز کامیابی

نیوزی لینڈ طویل عرصے کے بعد کسی ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر بالادستی حاصل کرکے بالآخر ظفر مند ٹھہرا۔ سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرا مقابلہ جیت کر نیوزی لینڈ نے تقریباً 8 سال بعد کسی قابل ذکر حریف کے خلاف سیریز جیتی ہے۔ آخری…

قسمت ہر روز ساتھ نہیں دیتی، ویسٹ انڈیز اننگز سے ہار گیا

نیوزی لینڈ نے جامع کارکردگی کے ذریعے دوسرا ٹیسٹ جیت کر ویسٹ انڈیز کو جواب دیا ہے کہ 'قسمت روز روز ساتھ نہیں دیتی'۔ چند روز قبل ڈنیڈن میں بارش کی وجہ سے یقینی فتح سے محروم ہونے والے نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں ٹرینٹ بولٹ کی بجلی کی طرح کوندتی…

تیز باؤلرز کا کمال، سری لنکن سرزمین پر نیوزی لینڈ کی تاریخی فتح

ان ایام میں جب دنیائے کرکٹ کے چار بڑے دیو آپس میں نبرد آزما تھے اور دنیا کی نظریں ایڈیلیڈ اور ممبئی پر مرکوز رہیں، انہی ایام میں نیوزی لینڈ سری لنکا کی اجنبی سرزمین پر میزبان ٹیم سے نبرد آزما رہا اور بالآخر کیا ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔ 14…

دورۂ سری لنکا کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اپنے اختتام کو پہنچا اور اب تمام ٹیموں کی نظریں ایک مرتبہ پھر معمول کی کرکٹ پر مرکوز ہیں۔ ایک جانب جہاں جنوبی افریقہ کے دورۂ آسٹریلیا میں دنیا بھر کے شائقین کی دلچسپی ہے تو وہیں آسٹریلیا کا قریبی ترین جغرافیائی ساتھی نیوزی…