ٹیگ محفوظات

ویرنن فلینڈر

صرف پاکستانی ہی نہیں، یہ معروف کھلاڑی بھی کبھی آئی پی ایل نہیں کھیلے

پاکستان سپر لیگ اپنے عروج پر ہے اور اُس کے فوراً بعد دنیا کی سب سے بڑی لیگ انڈین پریمیئر لیگ بھی شروع ہو جائے گی۔ بلاشبہ آئی پی ایل کا کوئی مقابل نہیں، دُور تک بلکہ بہت دُور تک، کیونکہ یہ اس وقت جاری تمام لیگز میں سب سے پرانی، سب سے بڑی اور…

"عظیم آسٹریلیا" دھول چاٹتا ہوا، 85 پر آل آؤٹ!

آسٹریلیا واقعی ایک بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ کچھ کچھ اندازہ تو سری لنکا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست سے ہوگیا تھا، پھر جنوبی افریقہ میں تمام ایک روزہ مقابلوں میں شکست کھائی لیکن 'اوے' سیریز کہہ کر صرف نظر کیا جا سکتا تھا لیکن پرتھ میں شکست کے…

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، جاندار ٹیموں کے شاندار مقابلے

سچ پوچھیے تو ایشیائی سرزمین پر کھیلی جانے والی مسلسل ٹیسٹ سیریز سے اکتا سا گیا ہوں۔ وہی ایک طرح کی سست وکٹیں جہاں ابتدائی دو دن بلے بازوں کو مدد ملتی ہے تو بقیہ دنوں میں اسپنرز کا راج ہوتا ہے۔ اِن وکٹوں میں کھیلے جانے والے میچز کے نتیجے کا…

دورۂ نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کے لیے جنوبی افریقہ کے دستے کا اعلان

عالمی کپ کے آغاز سے قبل اب تمام ٹیموں کی توجہ ایک روزہ کرکٹ پر ہے اور جنوبی افریقہ کا دورۂ نیوزی لینڈ و آسٹریلیا اسی سلسلے کی ایک بہت اہم کڑی ہے۔ عالمی کپ اگلے سال فروری و مارچ میں انہی دونوں ملکوں میں کھیلا جائے گا اس لیے پروٹیز کا یہ دورہ…

بال ٹمپرنگ تنازعات، کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ

عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو کافی پاپڑ بیلنا پڑے ہیں، آخر گیند سے چھیڑچھاڑ کرکے اسے باؤلنگ کے لیے کارآمد بنانا کوئی آسان کام ہے؟ گزشتہ ایک سال میں دو پروٹیز کھلاڑی رنگے ہاتھوں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے…

ہاشم آملہ کے عہد کا کامیاب آغاز، گال کا معرکہ جیت لیا

جنوبی افریقہ نے 14 سال کے طویل عرصے کے بعد سری لنکا کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ لیکن اس کے باوجود بال ٹمپرنگ کے الزام نے اس کی اس یادگار فتح کو گہنا دیا ہے۔…

"۔۔۔۔ ہیرا پھیری سے نہ جائے،" جنوبی افریقہ کی ایک مرتبہ پھر بال ٹمپرنگ

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز جب ڈیل اسٹین کے سامنے سری لنکا کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ رہی تھیں۔ ڈیل اسٹین قہر برسا رہے تھے اور سری لنکا کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں دے کر سر جھکائے میدان سے لوٹ رہے تھے۔ اس مرحلے پر جب چائے کے وقفے پر…

[ریکارڈز] اعصاب شکن لیکن بے نتیجہ مقابلے

جنوبی افریقہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ نہ توڑ پایا لیکن 458 رنز کے پیچھے دوڑتے ہوئے مقابلے کو اعصاب شکن حد تک ضرور لے گیا اور بلاشبہ جنوبی افریقہ - بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار ہوگا۔…

’تاریخ کے بہترین ڈرا مقابلے‘ کے بعد الفاظ کی جنگ شروع

بھارت-جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ آخری روز کئی نشیب و فراز لیتا ہوا حیران کن طور پر بغیر کسی نتیجے تک پہنچے اختتام پذیر ہوا۔ اب 'ملین ڈالرز کا سوال' اب بھی شائقین کے ذہنوں میں کلبلا رہا ہے کہ آخر جنوبی افریقہ نے "آخری دھکا" کیوں نہ لگایا اور…

باؤلرز اور مصباح کی سرتوڑ کوشش بھی پاکستان کو آخری مقابلہ نہ جتوا سکی

مصباح آخری جنگجو کے طور پرلڑتے رہے لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی ایک کھلاڑی بھی ان کا ساتھ نہ دے پایا اور پاکستان ایک مرتبہ پھر بلے بازی نہ چلنے کی وجہ سے مقابلہ ہار گیا اور یوں تاریخی کلین سویپ سے بھی محروم ہوگیا۔ سنچورین کے سپر اسپورٹ…