ٹیگ محفوظات

ویراٹ کوہلی

ویراٹ کوہلی، سچن تنڈولکر سے بہتر ہے: شین وارن

راجھستان رائیلز کے گرو شین وارن آج کل بھارت میں موجود ہیں اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی صلاحیتوں کے خوب گن گا رہے ہیں، بلکہ وہ تو ایک قدم آگے بڑھ کر کوہلی کو عظیم سچن ٹندولکر سے بھی بہتر قرار دے رہے ہیں۔ سابق اسپن ماسٹر کا کہنا ہے…

ویراٹ کوہلی اب ٹائم میگزین میں بھی

ویراٹ کوہلی دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹار ہیں اور اگر اب بھی اگر کسی کو شک ہے تو ٹائم میگزین نے اس کا بھی خاتمہ کردیا ہے۔ معروف جریدے نے 2018ء کے لیے اپنی '100 مؤثر ترین شخصیات' کی فہرست میں بھارتی کپتان کو بھی شامل کیا ہے۔ کوہلی کھیل…

کوہلی کا مجسمہ اب مادام تساؤ عجائب گھر میں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا مومی مجسمہ اب جلد مادام تساؤ عجائب گھر، دہلی میں نظر آئے گا۔ ان سے پہلے کھیلوں سے منسلک تین شخصیات کپل دیو، سچن تنڈولکر اور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے اس عجائب گھر میں موجود ہیں۔ ویراٹ…

کوہلی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں

بھارت کے کپتان ویراٹ کوہلی کو 'رنز مشین' کہنا غلط نہیں، بالخصوص آج کل ان کا بلّا جس طرح رنز اگل رہا ہے ایسا تاریخ میں ہی بہت کم دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے کے بعد اب کوہلی ایک اور بلند مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ وہ…

بابر اعظم: پاکستان کے ویراٹ کوہلی؟

میں 'ڈان نیوز' میں اپنے ساتھی صحافی عبد الغفار کے ساتھ بیٹھا تھا، کام کے ساتھ ساتھ گفتگو بھی چل رہی تھی کہ اچانک ٹیلی وژن اسکرین پر نوجوان بلے باز بابر اعظم رونما ہوئے۔ وہ لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرنے آئے…

بھارت آسٹریلیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

بھارت نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے دو مقابلوں کے لیے اپنے دستے کا اعلان کردیا ہے جس کے بیشتر کھلاڑی وہی ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ مقابلے میں شکست دی ہے۔ 23 فروری سے پونے میں شروع ہونے والی سیریز بھارت کے طویل 'ہوم…

کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ

بھارت کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ حیدرآباد میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میں کوہلی نے ڈبل سنچری بنا ڈالی ہے۔ اس یادگار اننگز کی بدولت وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بلے باز بن گئے ہیں…

قیادت کی پگ ویرات کے سر

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مہندر سنگھ دھونی کی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سے ازخود دستبرداری کے بعد ویرات کوہلی کو مختصر طرز کرکٹ کی کمان بھی سونپ دی ہے۔ ویسے یہ کوئی حیران کن فیصلہ نہیں کیونکہ کرکٹ سے ثانوی لگاؤ رکھنے والا بھی آسانی سے…

اسٹوکس کو کوہلی سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ الجھنے پر انگلستان کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی سرزنش کی ہے۔ موہالی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹوکس کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.1.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب…