کرس جارڈن کا دن، انگلستان بالآخر ایک ٹی ٹوئنٹی جیت گیا
انگلستان اس وقت سخت مشکلات سے دوچار ہے، سال کا اہم ترین ٹورنامنٹ شروع ہوا چاہتا ہے اور بجائے یہ کہ ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہو، پے در پے شکستیں اس کے حوصلوں کو پست کیے دے رہی ہیں اور کوئی ایسا کھلاڑی نظرنہیں آتاجسے نجات دہندہ سمجھا جائے…