ٹیگ محفوظات

ویسٹ انڈیز بھارت 2011ء

کنگسٹن ٹیسٹ تنازع؛ ڈیرل ہارپر کی بھارت اور آئی سی سی پر کڑی تنقید

بین الاقوامی کرکٹ کونسل پر بھارت کے بڑھتے ہوئے اثرات اس وقت دنیائے کرکٹ کا اہم ترین موضوع ہیں اور بھارت کے علاوہ ہر ملک سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کو بھی شاید اپنے ملک کی اس برتری کا احساس ہو گیا ہے اور اس کا ہلکا سا اظہار…

بھارت فتح سے گریزاں، سیریز میں 1-0 کی فتح پر خوش

شیونرائن چندرپال کی 'کچھوا چال' سنچری اور عالمی نمبر ایک بھارت کی دفاعی حکمت عملی کے باعث ویسٹ انڈیز-بھارت آخری ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا۔ یوں بھارت ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک سے زیادہ ٹیسٹ میچ…

تیسرے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈین دستے کا اعلان، سروان باہر

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف تیسرے و آخری ٹیسٹ کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ناقص فارم کے شکار رامنریش سروان کا نام شامل نہیں ہے۔ روسیو، ڈومینکا میں ہونے والے آخری ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز نے لیوارڈ جزائر کے 21 سالہ بلے باز کیرن پاول…

براوو، با اور بارش بھارت کی فتح میں حائل، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں تین 'ب' حائل ہو گئے یعنی براوو، با اور بارش۔ یوں ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس میں بھارت کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ آخری روز بھارت نے 269…

ویسٹ انڈین فتح کی راہ میں "دیوار" حائل ہو گئی، بھارت کو 63 رنز سے فتح نصیب

بھارتی 'دیوار' ویسٹ انڈیز کی فتح میں راہ میں حائل ہو گئی، صورتحال کے لحاظ سے بہترین سنچری داغ کر راہول ڈریوڈ نے ثابت کر دیا کہ ان میں اب بھی بہت کرکٹ باقی ہے، اور انہی کی یادگار اننگ کی بدولت بھارت نے دورۂ کیریبین میں طویل طرز کی کرکٹ کا…

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈین دستے کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے معرکے کے لیے 13 رکنی دستے کا ااعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ دستے میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کریگ بریتھویٹ کی جگہ ایڈریان بارتھ…

ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ اختتام؛ سیریز ٹرافی بھارت کے نام

ویسٹ انڈیز نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر مہمان ٹیم کی تمام تر خوش فہمیوں کو دور کردیا۔ گزشتہ ماہ جزائر غرب الہند پہنچنے والی بھارتی ٹیم عالمی چیمپئن کی شاندار کارکردگی جاری رکھنے کی خواہش مند تھی تاہم اپنے سینئر کھلاڑیوں…

آخری ایک روزہ کے لیے ویسٹ انڈین دستے کا اعلان، گیل بدستور باہر

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پانچویں و آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں حال ہی میں صحت یاب ہونے والے ایڈرین بارتھ اور گزشتہ میچ میں آرام کرنے والے روی رامپال کو واپس بلایا گیا ہے تاہم اب بھی جارحانہ بلے…

بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا؛ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست

بالآخر بھارتی ٹیم کی حد سے زیادہ خود اعتمادی اور ویسٹ انڈیز کی فتح کے لیے جاری کوششیں نے کام کر دکھایا۔ عالمی چیمپئن بھارت کے ہاتھوں 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیریز کے چوتھے…

شرما نے شرمندگی سے بچا لیا؛ ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن شکست

روہیت شرما کی ذمہ دارانہ، شاندار اور ناقابل شکست اننگ نے بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن فتح سے ہمکنار کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے بالرز ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد رستہ بھٹک گئے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے…