ٹیگ محفوظات

ویسٹ انڈیز پاکستان 2011ء

'کھسیانی بلی کھمبا نوچے' سابق ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے سعید اجمل کے ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا

ماضی کے عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے مشکوک قرار دے دیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سعید اجمل نے 17 وکٹیں…

پاکستان 196 رنز کے بڑے مارجن سے فاتح، سیریز برابر کرنے میں کامیاب

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ ویسٹ انڈیز نے 40 رنز سے جیت لیا تھا اور اب پاکستان نے 196 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کر کے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ ویسٹ انڈین…

مصباح، توفیق اور عبد الرحمن پاکستان کو فتح کے مزید قریب لے آئے

پاکستان نے اپنی بلے بازی کے حوالے سے تمام خدشات کو ایک ہی اننگ میں ختم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا ہے، اور حریف بلے بازوں کو اسپنرز کے جال میں پھنسا کے فتح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلے جانے…

ویسٹ انڈیز میچ ہاتھوں سے گنوانے لگا، پاکستان کو 251 رنز کی برتری حاصل

ویسٹ انڈین فیلڈرز کی انتہائی ناقص کارکردگی اور توفیق عمر کی دیگر بلے بازوں کے ساتھ شاندار شراکت داریوں نے پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقام پر لاکھڑا کر دیا۔ تیسرے دن کے اختتام پر توفیق عمر 97 کے انفرادی اسکور پر ناقابل شکست…

آخری وکٹ پر شراکت اور اسپنرز پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے

تنویر احمد اور سعید اجمل کے درمیان آخری وکٹ پر 78 رنز کی شاندار شراکت اور اسپنرز کی شاندار کارکردگی پاکستان کو میچ میں واپس لے آئی، ویسٹ انڈیز اب بھی پاکستان کے اسکور 272 رنز سے 88 رنز کے فاصلے پر ہے اور اس کی صرف 2 وکٹیں باقی ہیں۔…

پاکستانی بلے باز پھر ناکام، ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط

پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی غیر ذمہ داری کے باعث پاکستان ٹاس جیت کر بھی میچ پر گرفت نہ پا سکا اور اظہر علی اور عمر اکمل کی نصف سنچریوں کے باوجود 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 180 رنز بنا پایا۔ بارش سے کئی مرتبہ متاثر ہونے والے پہلے دن…

ویسٹ انڈیز کی نظریں سیریز اور درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا و آخری معرکہ آج سے باسیتیرے، سینٹ کٹس کے وارنر پارک میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز جسے، حیران کن طور پر سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوچکی ہے، دو سال کے طویل عرصے کے بعد کوئی سیریز…

ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے فتح پر مرکوز

ویسٹ انڈیز کے کوچ اوٹس گبسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد اب ان کی نظریں دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز جمعہ 20 مئی سے وارنر پارک، سینٹ کٹس میں…

پہلا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز فتحیاب، پاکستان نامراد

بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز سے سیریز بغیر جیتے ہی لوٹے گا کیونکہ ویسٹ انڈیز نے ذمہ دارانہ بلے بازی اور انتہائی نپی تلی گیند بازی کے ساتھ امپائرز کے 'benefits of doubts' کے ذریعے پاکستان کو…

پاکستان نئی تاریخ مرتب کرنے کے لیے آج میدان میں اترے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ آج پروویڈنس، گیانا میں شروع ہوگا۔ پاکستان ان دو بدقسمت ممالک میں سے ایک ہے جو آج تک کیریبین سرزمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائے۔ پاکستان کے علاوہ یہ 'اعزاز' صرف سری…