ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2011ء

فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے

عالمی کپ 2011ء اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور اب مقابلے دوسرے سے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں پہلا مقابلہ آج (منگل کو) میزبان سری لنکا اور بلیک کیپس نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ نیوزی لینڈ جو عرصہ دراز سے بڑی فتوحات کی تلاش…

عمر گل کی نظریں بھارت کی ابتدائی تین وکٹوں پر

پاکستان کے تیز گیند باز عمر گل نے کہا ہے کہ بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں بہت اہم ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ یہ وکٹیں میرے حصے میں آئیں۔ پاکستانی باؤلرز سیمی فائنل میں سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اور بلے باز ویسا ہی آغاز کریں گے جیسا انہوں نے…

بھارت کو برتری حاصل ہے، میچ دلچسپ ہوگا؛ کلائیو لائیڈ

ماضی کے عظیم کھلاڑی اور دو مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی کالی آندھی کے سابق قائد کلائیو لائیڈ نے کہا ہے کہ عالمی کپ 2011ء کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو اپنی طویل و مضبوط بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان پر برتری حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ یووراج…

سنچری نہیں، ٹیم کی فتح اہم ہے؛ مصباح الحق

پاکستان کے بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ اصل مقصد جیت ہوتی ہے، کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کی اہمیت نہیں ہے۔ موہالی، چندی گڑھ میں بھارت کے خلاف عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل کی تیاریاں کرنے والی پاکستانی ٹیم کے اس اہم رکن کا کہنا ہے…

دعوت نامہ قبول، پاکستانی وزیر اعظم سیمی فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے

وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے جس میں انہیں عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستان اور میزبان بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یہ سیمی فائنل 30 مارچ کو…

طویل اور مصروف شیڈول شکست کی وجہ بنا : اینڈریو اسٹراس

عالمی کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کھانے والی انگلستانی ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے تمام تر خراب کارکردگی کا ملبہ اپنی ٹیم کے مصروف شیڈول پر ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے عین قبل آسٹریلیا کے…

عالمی کپ 2011ء: سیمی فائنل مقابلوں کے لیے میچ آفیشنلز کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) آئی سی سی نے عالمی کپ کے دو سیمی فائنل مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ سیمی فائنل بالترتیب 29 مارچ بروز منگل اور 30 مارچ بروز بدھ کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان…

مضبوط بالنگ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے: محمد حفیظ

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے مضبوط بالنگ اٹیک پاکستان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالنگ ہی ہمارے طاقت ہے اور ہمارے بلے باز بالکل اسی انداز سے اس کا ساتھ دے رہے ہیں جیسا کہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ دائیں…

پاک - بھارت معرکے میں میزبان ٹیم فیورٹ ہے: راشد لطیف

جیسے جیسے 30 مارچ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے ویسے ویسے ذرائع ابلاغ پر کرکٹ کے ماہرین و شائقین کے درمیان پاک - بھارت سیمی فائنل مقابلے کی بابت بحث شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ گزشتہ دنوں رکی پونٹنگ کی جانب سے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح کی…

انگلستان کا ہر وار بے کار؛ سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے عالمی کپ کا دوسرا دور سری لنکا اور انگلستان کے درمیان چوتھے کوارٹر فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ناک آؤٹ مرحلے کے اس مقابلے میں سری لنکن ٹیم نے 1996ء کی تاریخ دہراتے ہوئے بابائے کرکٹ انگلستان کو ایک بار پھر کوارٹر…