ٹیگ محفوظات

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء

ممبئی میں "گیل طوفان"، انگلستان 182 رنز بنا کر بھی ہار گیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر اپنے خطرناک ارادے ظاہر کیے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو بری طرح چت کرکے ظاہر کیا کہ اس کو نظر انداز کرنے والے کتنی بڑی غلطی پر ہیں تو پھر ویسٹ انڈیز کیوں پیچھے رہے؟ کرس گیل کی 47 گیندوں پر سنچری کی مدد سے اس نے…

"لالا" بیدار ہوگئے، بنگال ٹائیگرز کا گھمنڈ خاک میں مل گیا

گیندبازوں کے سہارے تو پاکستان فتوحات حاصل کرتا رہتا ہے، لیکن آج بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے معرکے میں کمال ہی ہوگیا۔ جب سب کی التجا بھری نظریں بلے بازوں پر تھیں، عین اس وقت انہوں نے مایوس نہیں کیا اور پاکستان نے 201 رنز بنا کر…

پاک-بھارت مقابلہ، قومی ترانے شفقت امانت اور امیتابھ بچن پڑھیں گے

قومی ترانہ کسی بھی ملک کی پہچان ہوتا ہے، اور جب کھیل کے میدان میں قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو جوش و جذبہ اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میدانوں میں ترانہ پڑھنے کی روایت مستحکم ہوتی جا رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کے جذبے کو پروان چڑھایا جا…

پاکستان بنگلہ دیش کی فتوحات روکنے کے لیے پرعزم

گزشتہ برس بنگلہ دیش کے ہاتھوں تین-صفر سے شکست کے بعد جب پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ آج ایک بار پھر یہی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آنے کے لیے تیار ہیں اور ماضی قریب کے اعداد و شمار تو یہی بتاتے ہیں کہ بنگلہ دیش…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی گیندباز ہی امید کی آخری کرن

بلاشبہ ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست نے اسے فائنل کی دوڑ سے باہر کیا لیکن اِس شکست کے باوجود گیندبازوں نے کر دکھایا ہے، وہ پاکستان کی بدترین مہم کا ایک خوش کن پہلو تھا۔ یہی وہ گیندباز تھے کہ جن کے…

گڑھا نیوزی لینڈ کے لیے کھودا، بھارت خود گرگیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے ہاتھوں کبھی شکست نہیں کھائی تھی اور آج بھارت نے اسپن مددگار وکٹ کے بل بوتے پر تاریخ کا دھارا پلٹنا چاہا، لیکن "الٹی ہوگئی سب تدبیریں"، کیونکہ نیوزی لینڈ کے لیے جو گڑھا کھودا گیا تھا، بھارت…

کپتان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے

جس کا تھا انتظار، آ گیا وہ شاہکار!! بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے کی پہلی گیند پھینکتے ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے اہم ترین مرحلے کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ آئندہ 18 دنوں تک جاری رہنے والی معرکہ آرائی سے کون حتمی…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے شاہکار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کا سب سے "جدید" ٹورنامنٹ ہے، یعنی اس کے آغاز کو ابھی صرف 9 سال ہی ہوئے ہیں لیکن مقبولیت میں اس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور یہی بہترین وقت ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلی…

پاکستان کی جیت کا واحد راستہ، شاہد آفریدی زخمی ہو جائیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کا واحد وارم-اپ مقابلہ دیکھنے کے بعد تو دل میں ایک "کمینی" سی خواہش جاگ رہی ہے کہ کاش شاہد آفریدی ایسے ان فٹ ہو جائیں کہ پورا ٹورنامنٹ نہ کھیل سکیں۔ لیکن افسوس کہ شاہد آفریدی کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پہلا میدان مارنے کے لیے بھارت اور نیوزی لینڈ مقابل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنے کے بعد اب اس مرحلے پر آ چکا ہے، جس کا سب شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار تھا، یعنی سپر 10 کا۔ اس مرحلے کا پہلا مقابلہ آج شام کو دو مضبوط امیدواروں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے…