ٹیگ محفوظات

یاسر شاہ

پاکستان فاتح گال بن گیا، تاریخ قدموں تلے روند دی

پاکستان نے عبد اللہ شفیق کی ناقابلِ یقین اننگز کی بدولت گال ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ وہ بھی 342 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر کے، ایسا ہدف تو گال کے میدان پر کبھی کوئی ٹیم حاصل نہیں کر پائی۔ یہ ممکن ہوا عبد اللہ شفیق کے ناٹ آؤٹ 160 رنز کی

[آج کا دن] مصباح اور یونس کو شایانِ شان الوداع

یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھیانک ترین سال تھے۔ پہلے 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا اور یوں سالہا سال کے لیے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہ گیا۔ پھر جو کسر رہ گئی تھی وہ 2010ء میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پوری کر

ناقابلِ یقین مقابلہ، پشاور ہارتے ہارتے جیت گیا

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی ٹی ٹوئنٹی میں ایک اننگز میں 200 سے زیادہ رنز بننا ایک اچھے مقابلے کا ضامن ہوتا ہے تو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ دیکھ لیں۔ صرف 60 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے دانتوں پر پسینہ آ گیا یہاں تک کہ وہ…

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان: ٹیسٹ سیریز کے دلچسپ اعداد و شمار

پاکستان ایک بار پھر آسٹریلیا کی سرزمین پر ناکام ہوا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ مسلسل چوتھی بار دورہ آسٹریلیا کا یہ نتیجہ حاصل ہوا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم مسلسل چھ مقابلوں میں شکست کا ذائقہ چکھ چکی ہے اور موجودہ صورتحال دیکھ…

"کلب" سطح کے بالرز، "ٹیسٹ" ٹیم میں!

2005ء میں انضمام الحق کی کپتانی میں بھارت کا ٹور کرنے پاکستانی ٹیم کی بالنگ لائن کو بھارت آنے والی کسی بھی پاکستانی ٹیم کی سب سے کمزور بالنگ قرار دیا گیا تھا مگر اس ٹیم نے بھارتی وکٹوں پر بھارت کی عمدہ ترین بیٹنگ لائن کو دو مرتبہ آؤٹ کرکے…

پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان نے تاریخ میں کبھی آسٹریلیا کو اس کے ملک میں سیریز نہیں ہرائی بلکہ آخری ٹیسٹ جیتے ہوئے بھی پاکستان کو 21 سال گزر چکے ہیں۔ یعنی 15 دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو ایڑی چوٹی کا زور لگانا ہوگا تب کہیں…

یونس اور یاسر کا ابھرنا اب بہت ضروری

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے مقابلے میں شرمناک شکست سے جہاں پاکستانی دستے کی مجموعی صلاحیت کا بھرم ٹوٹ گيا ہے، وہیں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ جن میں سب سے نمایاں یونس خان اور یاسر شاہ ہیں۔ پاکستان کی حالیہ…

پاکستان کو درجہ بندی میں بڑا نقصان

متحدہ عرب امارات کے جن میدانوں پر پاکستان نے آسٹریلیا اور انگلستان جیسی عظیم ٹیموں کو کلین سویپ سے دوچار کیا، وہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش نہ کرنا باعث تشویش ہے۔ شارجہ میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میں اوسط درجے کی کارکردگی کی وجہ سے پاکستان…

کیا یاسر شاہ بھی سعید اجمل بن جائے گا؟

چند ہفتے قبل پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آئی سی سی کے ’’گرز‘‘ پر قبضہ کیا تو وہ لمحہ طمانیت کا باعث تھا کیونکہ اس کے پیچھے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پانچ سال کی محنت کارفرما تھی۔ ان میں وہ کھلاڑی بھی شامل…

یاسر شاہ: پاکستان کا شین وارن؟

ایک ڈیڑھ دہائی پہلے تک پاکستان دنیائے کرکٹ میں اعلیٰ ترین تیز باؤلرز کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔ وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر اور پھر محمد آصف، وہاب ریاض اور محمد عامر۔ لیکن گزشتہ چند سالوں سے یہ رجحان بدلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ شاید یہ حالات…