ٹیگ محفوظات

زمبابوے پاکستان 2013ء

حائیر نے پاک-زمبابوے سیریز کو اسپانسر کردیا

گھریلو مصنوعات بنانے والے معروف چینی ادارے حائیر (Haier) نے پاکستان کے دورۂ زمبابوے کو اسپانسر کر دیا ہے اور مذکورہ دورے میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کو "حائیر کپ" کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں…

مصباح آج وطن واپس پہنچیں گے

پاکستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق آج اہل خانہ کے ہمراہ ویسٹ انڈیز سے لاہور پہنچیں گے۔ وہ دورۂ زمبابوے کے لیے ویسے ہی کیریبیئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر آتے، لیکن اپنی ٹیم سینٹ لوشیا کی سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی نے ان کے لیے یہ مرحلہ…

پاکستانی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگئی

دورۂ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ رات براستہ دبئی لاہور سے ہرارے روانہ ہو گئی۔ دستے میں 11 کھلاڑی اور 9 آفیشلز شامل تھے۔ لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ…

کائل جاروِس نے اچانک بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

زمبابوے کے نوجوان تیز باؤلر کائل جاروِس نے بین الاقوامی کرکٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ یوں وہ پاکستان کے خلاف چند روز بعد شروع ہونے والی سیریز میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔ آج جاری ہونے والے ایک بیان میں جاروس نے…

صرف پیار نہیں ڈنڈا پریڈ کرنا بھی جانتا ہوں، معین خان

پاکستان کے کھلاڑی ابھی دورۂ زمبابوے کے لیے روانہ نہیں ہوئے کہ ٹیم مینیجر معین خان نے انہیں ڈرانا بھی شروع کردیا ہے۔ کہتے ہیں کہ پیار کرنا جانتا ہوں تو ڈنڈا پریڈ بھی میرا خاصا ہے، جو پیار سے نہیں مانے اسے ڈنڈے سے انسان بنا دوں گا۔…

’’شانی‘‘... پی سی بی کیلئے ’’پریشانی‘‘

شان مسعود خان کے چچا ڈاکٹر وقار مسعود خان سیکرٹری فنانس ہیں جنہیں نگران حکومت اس عہدے پر لے کر آئی تھی جبکہ پی سی بی کے علاوہ کرکٹ بورڈ کے نگران چیئرمین نجم سیٹھی کے ٹیکس کیسز بھی پھنسے ہوئے ہیں اورکچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وزارت خزانہ میں…

عمر اکمل کو مرگی کا دورہ؟ دورۂ زمبابوے سے خارج

پاکستان کے بلے باز عمر اکمل پراسرار انداز میں بے ہوش ہوگئے، اور ان کی صحت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ صرف انہیں وطن واپس طلب کرلیا ہے بلکہ انہیں دورۂ زمبابوے سے بھی خارج کردیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر…

پاک-زمبابوے سیریز خطرے میں

اس مرحلے پر کہ پاک-زمبابوے سیریز کے لیے مہمان ٹیم کی روانگی میں محض چند دن رہ گئے ہیں، زمبابوے کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ وجہ زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ ہے۔…

[باؤنسرز] عمران فرحت کی ’’مجبوری‘‘ اور پی سی بی کی ’’عجلت‘‘

14 اگست کو محمد آصف نے اپنے کالے کرتوتوں کی ’’معافی‘‘ مانگتے ہوئے آزادی کے دن کو یادگار بنانے کی ’’کوشش‘‘ کی اور کمالِ ڈھٹائی سے انہوں نے کرکٹ میں واپسی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ایک طرف محمد آصف میدان میں اترنے کے لیے بے چین ہے تو دوسری…

عید ختم، کیمپ شروع، کھلاڑی کل لاہور میں جمع ہوں گے

طویل عرصے بعد کھلاڑیوں کو گھر والوں کے ساتھ عید منانے کا موقع تو دیا گیا، لیکن یہ چار دن کی چاندنی ثابت ہوئی اور اب کھلاڑی کل سے لاہور میں قومی کیمپ میں شرکت کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز میں کامیاب سیریز کھیلنے کے بعدکھلاڑیوں کے…