ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، زمبابوے کی قیادت ہملٹن ماساکازا کے سپرد

زمبابوے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ان دو اراکین میں سے ایک ہے جنہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے مرکزی مرحلے کا حصہ بننے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ سے گزرنا پڑے گا۔ ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان سے مقابلے جیتنے کے بعد اگر زمباوبے کی کارکردگی…

اسلام آباد یونائیٹڈ حال سے بے حال، واٹسن زخمی

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی ملی جلی سے بھی کم رہی ہے۔ ایک طرف "اسلام آبادی" خوش نہیں ہیں، تو دوسری جانب کھلاڑیوں کے ستارے بھی گردش میں دکھائی دیتے ہیں۔ اہم ترین آل راؤنڈر، اب تک ملنے والی فتوحات کے اہم کردار، شین…

پولارڈ اور نرائن نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے نام واپس لے لیا

دنیا کے تمام ممالک اس وقت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ میں مکمل افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے جس دستے کا اعلان کیا تھا اس کے دو اہم اراکین سنیل نرائن اور کیرون پولارڈ نے اپنا نام…

آسٹریلیا نئی قسم کی گلابی گیندیں استعمال کرے گا

آسٹریلیا نے ڈومیسٹک اور اس کے بعد ڈے/نائٹ ٹیسٹ میں گلابی گیند استعمال کرکے تاریخ تو رقم کردی ہے، لیکن اس کے بعد چند مسائل ضرور سامنے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آئندہ شیفیلڈ شیلڈ مقابلوں میں گلابی رنگ کی ایسی گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ کا تجربہ کار کھلاڑیوں پر اعتماد

جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جس کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ سلیکشن پینل نے نوجوانوں کے بجائے تجربہ کار کھلاڑیوں پر زیادہ انحصار کیا ہے۔ حال ہی میں بھارت کے دورے میں محدود طرز…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے عین پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ میں بحران

ایک ایسے وقت میں جب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دنیائے کرکٹ کے سر پر سوار ہے، ویسٹ انڈیز کے سر پر ایک نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو عین اس وقت کھلاڑیوں کے احتجاج کا سامنا ہے جب وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستے کا اعلان کر چکا ہے۔…

اسٹیو واہ دنیا کا خود غرض ترین کھلاڑی تھا: شین وارن

آسٹریلیا نے دنیائے کرکٹ پر دہائیوں تک حکمرانی کی ہے اور اس کو قائم کرنے میں جن چند کھلاڑیوں کا بنیادی کردار ہے ان میں ریکارڈ ساز لیگ اسپنر شین وارن اور عالمی کپ فاتح کپتان اسٹیو واہ بھی شامل ہیں۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین انہیں عظیم کھلاڑیوں…

ڈیرن سیمی کا پاکستانی شائقین سے اظہار ہمدردی

پاکستان کرکٹ کے لیے 2009ء ایک عجیب سال تھا۔ ایک طرف ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننا اور دوسری جانب لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پردہشت گردوں کا حملہ، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی کرکٹ پاکستان سے روٹھ گئی۔ وہ دن ہے اور آج کا دن، پاکستان کے…

کوئٹہ کا اگلا نشانہ، کیا آج لاہور قلندرز بچ پائیں گے؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت بہت اونچی اڑان اڑ رہے ہیں اور آخر کیوں نہ اڑیں؟ ابتدائی تینوں مقابلوں میں اہم ترین مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار جو کر چکے ہیں اور آج اپنے چوتھے مقابلے میں پے در پے شکستوں سے بے حال لاہور قلندرز کے حوصلے مزید…

پی ایس ایل کے اصل سکندر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

اصل سکندر وہی ہے جو اپنے میدان میں فاتح ٹھیرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان میں خود کو جرات مند اور بہادر ترین سپاہی تسلیم کروا لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کے لیے پسند و ناپسند کے معیار پر "خریداری" جاری تھی اور ہر فرنچائز…