ڈیرن سیمی ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں گے

ڈیرن سیمی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان آ رہے ہیں اور اس بار پشاور زلمی کے سالانہ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس بات کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا کہ "پورے…

پاکستان کرے گا جنوبی افریقہ کا طویل دورہ

پاکستان رواں سال کا اختتام جنوبی افریقہ کے ایک طویل دورے کے ساتھ کرے گا جو ممکنہ طور پر دسمبر میں شروع ہوگا اور اگلے سال فروری تک جاری رہے گا۔ اس دورے میں دونوں ملک 3 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلیں گے۔ اس شیڈول کا…

پاک-بھارت ورلڈ کپ ٹکراؤ مانچسٹر میں ہوگا

عالمی کپ 2019ء کا سب سے بڑا ٹاکرا بلاشبہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا اور اب تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ "بڑا مقابلہ" 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریفوں کے مابین مقابلہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں خاص اہمیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے…

اور اب 100 گیندوں کی کرکٹ، انگلش بورڈ کا انوکھا منصوبہ

کرکٹ بہت عرصے تک یکساں رفتار اور انداز سے ایک ہی ڈگر پر چلتی رہی یہاں تک کہ اتفاقاً ایک روزہ کرکٹ نے جنم لیا۔ لیکن یہ عہد ٹی ٹوئنٹی کا ہے اور اس فارمیٹ کی وجہ سے کرکٹ کو جتنی عوامی پذیرائی ملی ہے، شاید ہی اس سے پہلے کبھی ملی ہو۔ کرکٹ کے…

فواد عالم پھر نظر انداز، امام الحق منتخب

سال 2018ء میں پاکستان کے لیے مشکل ترین مراحل کا آغاز ہو چکا ہے اور اگلے ماہ پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کھیلنا ہے اور اس کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ان اہم ترین دوروں کے لیے پاکستان نے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس…

جوتا پھینکنے کا انجام، چنئی تمام میچز سے محروم

انڈین پریمیئر لیگ کے جاری سیزن میں چنئی سپرکنگز اپنے ہوم گراونڈ کے متوقع فائدے سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، کیونکہ اب اس کے باقی تمام 6 ہوم میچز دوسرے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے تمل ناڈو اور کرناٹک کے مابین پانی…

پاک-بھارت تنازع، آئی سی سی نے کمیٹی بنا دی

آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے مابین مالی تنازع کو حل کرنے کے لیے 3 رکنی تنازع کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی مائیکل بیلوف کریں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جان پالسن اور اینا بیلی بینٹ شامل ہیں۔ اس تنازع کا پس منظر یہ ہے کہ…

بھارت سے ایشیا کپ کی میزبانی چھین لی گئی

ایشیا کپ 2018 کی میزبانی بھارت سے چھن گئی ہے اور میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا جہاں ممکنہ طور پر یہ ٹورنامنٹ 13 سے 28 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے اس ایشیا کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار…

دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان انڈر 16 کا اعلان

پاکستان نے رواں ماہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے انڈر-16 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس باسط علی کی زیر قیادت ہوا جس میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم کی قیادت سلیم ایوب دی گئی ہے جن کی سربراہی میں نوعمر لڑکوں کی یہ…

صرف دو سال میں پاکستان مکمل سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہوگا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ 2 سال بعد یعنی 2020ء میں پاکستان ایک مکمل سیریز کی میزبانی کر رہا ہو گا کیونکہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے پلے آف اور فائنل میچز کے انعقاد اور بعد ازاں کراچی میں ویسٹ انڈیز…