زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پاکستان حال سے بے حال، امیدیں کسی معجزے سے وابستہ

اولڈ ٹریفرڈ میں بارش زدہ تیسرا دن بھی انگلستان کی بالادستی کو روک نہیں سکا ۔ انگلستان نے پہلی اننگز میں 391 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد بھی حیران کن طور پر پاکستان کو فالو-آن پر مجبور نہیں کیا اور اب دوسری اننگز میں صرف ایک وکٹ پر مزید 98…

یاسر شاہ، عرش سے فرش پر

لارڈز میں تاریخی کامیابی کے بعد جیسے ہی پاکستان کا دستہ مانچسٹر منتقل ہوا، ایسا لگا کہ اسے "ہوا" لگ گئی ہے۔ اب اسے موسم کی ہوا کہہ لیں کہ جس میں ان کے پٹھے جم گئے ہیں، یا پھر پہلے ٹیسٹ کے بعد دماغ میں بھرنے والی ہوا، لیکن انگلستان نے دو…

پاکستان کی تاریخ کے بہترین اسپن گیندباز

پاکستان تیز گیند بازوں کے حوالے سے ہمیشہ خود کفیل رہا ہے۔ وہ دور ایسا نہیں گزرا جب پاکستان کے پاس کم از کم ایک ایسا تیز باؤلر نہ ہو، جسے عالمی معیار کے گیند بازوں میں شمار نہ کیا جاتا ہو لیکن گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان نے اسپن گیند بازی…

یہ دو دن میں کیا ماجرا ہوگیا؟

ابھی لارڈز ٹیسٹ کا جشن ہماری مختصر یادداشت رکھنے والی قوم کے ذہنوں سے بھی محو نہیں ہوا تھا کہ اولڈ ٹریفرڈ میں دو دن ہی پاکستان کو مقابلے کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے کافی ہوگئے ہیں۔ انگلستان جو روٹ کی شاندار ڈبل سنچری اور اس کے بعد ابتدائی…

انگلستان پہلی بار پاکستان پر حاوی

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلستان کے دستے میں اضطراب واضح طور پر محسوس کیا جا رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے 14 رکنی دستے کا اعلان کیا گیا، جو غیر یقینی کیفیت کو ظاہر کرنے کے لیے کافی تھا۔ لیکن اولڈ ٹریفرڈ کی…

مصباح، پاکستان کرکٹ کا "نجات دہندہ"

جب پاکستان کے کپتان مصباح الحق ڈریسنگ روم سے لارڈز کے تاریخی میدان میں داخل ہو رہے تھے تو ان کے سامنے تاریخ کے دو پہلو تھے۔ ایک، وہ کبھی انگلستان سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارے، دوسرا یہ ان کا پہلا دورۂ انگلستان تھا کہ جہاں پاکستان کے جیتنے کے…

حق بہ حقدار رسید، یاسر شاہ عالمی نمبر ایک بن گئے

جب سعید اجمل سمیت دنیا بھر کے آف اسپنرز پر عتاب نازل ہوا اور ایک، ایک کرکے سبھی کے باؤلنگ ایکشن کو ناقص قرار دے کر کرکٹ سے باہر کردیا گیا، تب آف اسپنرز کا راج تھا۔ لیگ اسپن باؤلرز شاذ ہی نظر آتے تھے لیکن اس موقع نے اس فن کو ایک مرتبہ پھر…

شاہد آفریدی، تنازعات کی بدولت میڈیا کی آنکھ کا تارا

یہ میڈیا میں رہنے کا "شوق" ہے یا غیر ضروری بے باک کہ شاہد آفریدی کچھ ایسا ضرور بول دیتے ہیں جس کی ہرگز ضرورت نہیں ہوتی اور یوں مسلسل شہ سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ بلاشبہ پاکستان کرکٹ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور اس سے ملک کا…

پاک-انگلستان سیریز، تنازعات اور ہنگاموں کی طویل داستان

پاکستان کے کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پہلی بار انگلستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ موجودہ ٹیم میں صرف تین کھلاڑی ایسے ہیں، جو اُس وقت انگلستان میں موجود تھے جب قوم نے اس ہزیمت کا سامنا کیا تھا اور یہ تینوں اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں…

لارڈز کا آسیب لارڈز ہی میں دفنا دیا گیا

"کرکٹ کے گھر" لارڈز میں پاکستان کو چھ سال پہلے جس ذلت و ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو آسیب کی طرح پاکستان کو چمٹ گئی تھی، بالآخر اس خاک کو وہیں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں کا خمیر تھا۔ ذرا اس دن کا تصور کیجیے کہ جب اسپاٹ فکسنگ معاملہ منظر عام…