زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پاکستان نے لارڈز میں میدان مار لیا

جس پاکستانی کرکٹ پرستار نے بھی چھ سال قبل لارڈز کا "وہ" ٹیسٹ دیکھا تھا، اس کے دل سے دعا نکلتی ہوگی کہ پاکستان کو اسی میدان پر اسپاٹ فکسنگ کا داغ دھونے کا موقع ملے۔ وہ سر جو اگست 2010ء کی اس "منحوس" شام شرم سے جھکے ہوئے تھے، وہ دوبارہ "کرکٹ…

یاسر شاہ کی 'بڑے ریکارڈ' کی جانب پیش قدمی جاری

پاکستان میں اب جو زیادہ عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتا ہے، ترقی کی منازل بہت تیزی سے طے کر رہا ہے۔ چاہے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہوں یا 'جادوگر' اسپنر سعید اجمل۔ اب یاسر شاہ بھی اس شاہراہ پر ایک کے بعد دوسرا سنگ میل عبور کرتے جا رہے ہیں۔…

نکلتی ہوئی بازی پھر ہاتھ آ گئی، لارڈز میں پاکستان کا غلبہ

پاک-انگلستان پہلے ٹیسٹ کا ابتدائی دن تو مصباح الحق کی وجہ سے پاکستان کے نام رہا لیکن دوسرے روز کے پہلے ہی سیشن میں انگلستان کے شاندار جوابی حملے نے پاکستان کو ہکا بکا کردیا۔ صرف 57 رنز کے اضافے پر پاکستان کی باقی چاروں وکٹیں گرگئیں اور یوں…

مصباح نے انوکھے جشن کے "راز" سے پردہ اٹھا دیا

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز کپتان مصباح الحق نے بہت مشکل حالات میں بیٹنگ کو سہارا دیا اور ایک یادگار سنچری بنائی جو لارڈز کے تاریخی میدان پر بلاشبہ ایک یادگار لمحہ رہے گی مگر اس سنچری کی ایک خاص بات اس کے بعد منفرد جشن بھی تھا۔…

"لارڈز کے لارڈ" مصباح کی سنچری ریکارڈز کی نظر میں

لارڈز "کرکٹ کا گھر" کہلاتا ہے اور جو بات اس میدان کی ہے، دنیا میں کسی کی نہیں۔ یہاں سنچری بنانے اور پانچ وکٹیں لینے والے کو ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی بدقسمتی دیکھیں کہ بین الاقوامی کرکٹ میں 15 سالوں سے موجود ہیں…

لارڈز پر مصباح کا راج

جب پاکستان کے کھلاڑیوں نے آخری بار لارڈز کے میدان پر قدم رکھا تھا تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ انہیں انگاروں پر ننگے پیر چلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وجہ تھی 'نیوز آف دی ورلڈ' کی وہ تہلکہ خیز خبر کہ جس نے پاکستان کے کپتان سلمان بٹ اور دونوں مرکزی…

سچن تنڈولکر محمد عامر کی حمایت میں کود پڑے

ایک طرف جہاں انگلستان کے ماضی کے "عظیم" کھلاڑی کیون پیٹرسن اور گریم سوان الفاظ کی روایتی جنگ چھیڑ رہے ہیں، اور پاک-انگلستان سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کے حوصلے پست کرنے کی سعی لاحاصل میں مصروف ہیں، وہیں کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز…

دورۂ انگلستان: پاکستان وہ کرسکتا ہے جو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نہ کر سکے

تاریخی لحاظ سے دیکھیں تو شاید ہی پاکستان کے لیے انگلستان کے دورے سے زیادہ مشکل کوئی مرحلہ ہو۔ 1992ء کے بال ٹمپرنگ تنازع سے لے کر 2010ء میں اسپاٹ فکسنگ تک تقریباً ہر بار اس دورے میں کوئی نیا "گُل" کھلا ہے۔ اس مرتبہ کیا ہوگا؟ فی الحال تو کچھ…

شین وارن محمد عامر کی حمایت میں کود پڑے

آسٹریلیا کے معروف سابق اسپن "جادوگر" شین وارن کی اور کوئی خوبی ہو یا نہ ہو، لیکن وہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں چاہے وہ پاکستان کے یاسر شاہ ہوں یا اب اسپاٹ فکسنگ میں طویل پابندی سہنے کے بعد انگلستان کا پہلا دورہ کرنے والے…

فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے: محمد عامر

اگست 2010ء کے اختتامی ایام میں پاک-انگلستان ٹیسٹ سیریز کا چوتھا و آخری مقابلہ لارڈز میں کھیلا جا رہا تھا۔ پہلے دن کا کھیل بارش اور کم روشنی کی وجہ سے متاثر ہونے کے بعد جب دوسرے روز آغاز ہوا تو دنیا نے 18 سالہ محمد عامر کا جادوئی باؤلنگ…