زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

انڈر-19 عالمی کپ: پاکستان گروپ میں سرفہرست، کوارٹر فائنل تک رسائی

انڈر-19 عالمی کپ میں پاکستان نے حسن محسن کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا انڈر-19 کو 23 رنز سے شکست دے دی اور یوں اپنے گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔ میرپور، ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں…

پاکستان سپر لیگ: شکر خورے اور ذیابیطس

خدا شکر خورے کو شکر دے ہی دیتا ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو ذیابیطس لاحق ہے کہ عوام "شکر" سے محروم رہ گئے ہیں۔ اس فقرے کے ابتدائی حصے میں شکر خورے کے اجمال کی تفصیل دراصل متحدہ عرب امارات میں دولت اور جدید دور کی جملہ سہولیات کی…

پاکستان کے بزرگ ترین کھلاڑی اسرار علی انتقال کرگئے

ہر تناور درخت دراصل بہت سے قیمتی افراد کی محنتوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کا بیج بونے والے، نگہبانی کرنے والے اور پھر پروان چڑھانے والے۔ آج پاکستان کرکٹ جس مقام پر ہے، اسے یہاں تک پہنچانے میں بہت سے کھلاڑیوں کی زندگیوں کے کئی قیمتی ادوار شامل…

مستفیض "زخمی"، سپر لیگ سے باہر ہوگئے

بنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے نوجوان باؤلر مستفیض الرحمٰن کندھے کی چوٹ کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مستفیض زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ مستفیض…

پاکستان سپر لیگ 2016ء – مکمل شیڈول

پاکستان سپر لیگ کا آغاز بس ہونے ہی والا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ سے لے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تک تمام ٹیمیں اور ان کے بیشتر کھلاڑی، کوچ، عملے کے دیگر اراکین اور شائقین کی بڑی تعداد بھی متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے اور جب 4 فروری کو ان دونوں…

پاکستان کرکٹ کا نوحہ، ملک میں کھیلوں کے زوال کا نیا باب

کیا کسی کو یاد ہے کہ پاکستان نے محدود طرز کی کرکٹ میں آخری بار کوئی بڑی کامیابی کب حاصل کی تھی؟ جب 'گرین شرٹس' کسی بڑی ٹیم کو واضح شکست دے کر فتح یاب ہوئے ہوں؟ 'رات گئی، بات گئی' والی یادداشت رکھنے والی قوم میں سے شاید ہی چند فیصد کو "اتنی…

جلد بازی میں فیصلے، محمد عامر کا مستقبل داؤ پر

پرانے زمانے میں جب بادشاہوں کو کسی مصاحب کی بڑھتی ہوئی طاقت سے معمولی سا خطرہ بھی ہوتا تھا تو اسے کسی ایک نئی اور خطرناک ترین مہم پر بھیج دیا جاتا تھا، جہاں جیتنے کے امکانات صفر ہوں تاکہ وہ وہیں مارا جائے اور بادشاہ کے تخت کو لاحق خطرے کا…

دورۂ نیوزی لینڈ: شکست لیکن امید کی دو کرنیں ضرور ملیں

گزشتہ ایک سال کے عرصے میں محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے سوا کھلاڑی کہیں سے فتح یاب نہیں لوٹے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ اس پورے سلسلے کا نقطہ عروج تھا۔ گزشتہ ایک سال میں…

اعصاب شکن مقابلہ نیوزی لینڈ کے نام، پاکستان کا دامن خالی رہ گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا اور آخری ایک روزہ سخت مقابلے کے بعد بالآخر تین وکٹوں سے نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ اس میچ میں سب کچھ تھا، زبردست باؤلنگ، بہترین بلے بازی، شاندار فیلڈنگ اور ہاں! بدترین امپائرنگ بھی کہ جس نے آخر میں فیصلہ کن…

ابھی گمنام لیکن پاکستان سپر لیگ کے ممکنہ ستارے

2008ء بھارتی کرکٹ کے لیے انقلابی سال ثابت ہوا۔ یہی وہ سال تھا جب بھارت نے 'انڈین پریمیئر لیگ' کے نام سے ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز کیا۔ اس نے بھارت کو نئے کھلاڑیوں کی ایسی کھیپ فراہم کی، جس سے ٹیم کی کارکردگی میں ناقابل یقین تبدیلی آئی اور…