زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

نیوزی لینڈ اصل رنگ و روپ میں آ گیا، پاکستان کو بدترین شکست

گزشتہ دو سالوں سے پے در پے فتوحات حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف اولین ٹی ٹوئنٹی میں بے دست و پا دیکھنا کئی ماہرین کے لیے حیران کن تھا۔ لیکن ان کی حیرانگی، اور پریشانی، صرف ایک ہی دن بعد دور ہوگئی ہے کیونکہ سیڈن پارک، ہملٹن…

پاکستان نیوزی لینڈ پر حاوی ہوگیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی

محمد عامر کی پانچ سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی مبارک ثابت ہوئی اور پاکستان نے ایک مشکل مقابلے میں نیوزی لینڈ کو چاروں خانے چت کرتے ہوئے 16 رنز سے کامیابی حاصل کرلی اور یوں سیریز میں ایک-صفر کی برتری بھی لے لی ہے۔ ایڈن پارک،…

جیسن ہولڈر کو پی ایس ایل میں شرکت سے روک دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے سیزن کے لیے پانچ ٹیموں میں سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ’چھپا رستم‘ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اُس نے بہت بڑے نام تو نہیں لیے مگر ایسے کھلاڑی ضرور لیے ہیں جو کبھی بھی مقابلے کا پانسہ پلٹنے کی پوری پوری صلاحیت…

سلمان بٹ اور محمد آصف کی کارکردگی سے پیدا ہونے والا بہت بڑا سوال

اسپاٹ فکسنگ میں پانچ، پانچ سال کی پابندیاں بھگتنے کے بعد بالآخر محمد آصف اور سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آ گئے ہیں، اور دونوں نے کیا ہی شاندار واپسی کی ہے۔ سلمان بٹ نے اپنے پہلے ہی مقابلے میں سنچری بنائی جبکہ محمد آصف نے دو وکٹیں حاصل…

شاہد آفریدی بمقابلہ میڈیا، کون حق پر اور کون غلط؟

اظہار رائے کی آزادی کسی بھی جمہوری معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، لیکن اس آزادی کے ساتھ فرائض بھی ہوتے ہیں۔ وہ کیا کہتے ہیں انگریزی میں کہ زیادہ اختیار کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان میں ہمیں حقوق اور آزادی کا شور تو بہت سننے کو…

مستفیض الرحمٰن کی پی ایس ایل میں شرکت روکنے پر غور

مفلس کے ہاتھ اگر کوئی قیمتی چیز لگ جائے تو اس کی حفاظت میں ہی ادھ موا ہو جاتا ہے۔ کچھ یہی حال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ہے کہ وہ مستفیض الرحمٰن کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے روکنے پر غور کر رہا ہے۔ مستفیض کو پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے لیے…

”ویزا مل گیا “، محمد عامر کے راستے کی آخری رکاوٹ بھی ختم

طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی میں حائل آخری رکاوٹ بھی ختم ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے عامر کو ویزا دے دیا ہے اور وہ محدود اوورز کے مقابلوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ…

عامر کی واپسی کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے، مصباح الحق

اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سال پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد عامر کو 'قومی دھارے' میں واپس لینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں شروع ہوتے ہی مختلف حلقوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے مخالفت شروع ہوگئی۔ البتہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کوششوں سے…

[سالنامہ 2015ء] پاکستان کے لیے ایک اور ملا جلا سال

ہر سال کے اختتام پر ضروری ہے کہ ہم اس پر ایک نظر ضرور ڈالیں۔ 2015ء کے رخصت ہونے کے بعد اگلے سال کی منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کا اچھی طرح جائزہ لیں۔ اگر پچھلا سال اچھا ثابت ہوا تو اس سلسلے کو کیسے جاری رکھا جا سکتا ہے اور اگر…

توقعات پوری ہوگئیں، محمد عامر دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب

بالآخر وہ دن آ گیا، جس کا پاکستان کے شائقین کو بہت طویل عرصے سے انتظار تھا۔ آپ چاہے اختلاف کریں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ محمد عامر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے لے کر بین الاقوامی لیگ کرکٹ تک، انہوں نے ہر جگہ خود کو…