زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

[انفوگرافک] پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان حال ہی میں 9 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے ہیں۔ انہوں نے انگلستان کے خلاف جاری سیریز میں ہی جاوید میانداد کا 8832 رنز کا قومی ریکارڈ توڑا تھا اور اب ان کی نظریں 10 ہزار رنز پر ہیں۔ کرک…

پاکستانی گیندبازوں کے ساتھ ناانصافی کیوں؟ سعید اجمل پھٹ پڑے

خاموش طبع سعید اجمل بالآخر پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی طے شدہ حدود کے مطابق 15 درجے کے خم کے ساتھ باؤلنگ نہیں کرسکے، لیکن اس کی وجہ حادثے میں پیش آنے والی معذوری ہے، "میں چاہتے ہوئے بھی ہاتھ مکمل نہیں گھما سکتا" لیکن…

شارجہ کی وکٹ ”خطرناک“، پاکستان صرف 234 رنز پر ڈھیر

جب پاک-انگلستان تیسرے و آخری ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل ہوا تو پاکستانی قائد مصباح الحق میدان سے واپس آنے سے پہلے التجا بھری نگاہوں سے پچ کو دیکھ رہے تھے۔ کیونکہ اب مقابلے کے نتیجے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آئندہ ایک، دو روز میں پچ کا رویہ کیسا…

کون جیتے گا شارجہ ٹیسٹ؟

پاکستان اور انگلستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے دونوں ٹیسٹ مقابلوں کے ابتدائی چار دن جتنے مایوس کن، یک طرفہ اور دلچسپی سے عاری تھے، آخری دن اتنے ہی جاندار اور دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ اگر ان دونوں ٹیسٹ کی روشنی میں کل سے شروع ہونے والے آخری…

”پاکستان ہوشیارباش“، عمران خان زخمی ہوگئے

پاکستان کو انگلستان کے خلاف شارجہ میں تیسرے اور اہم ترین معرکے کا سامنا ہے اور اس سے قبل ہی اسے ایک دھچکا پہنچ چکا ہے۔ تیز گیندباز عمران خان زخمی ہوکر اہم مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ یوں پاکستان اپنے دستے کے اس خوش قسمت رکن سے محروم ہوگیا ہے…

قومی ٹیم مزید نقصان سے بچ گئی

جس کا شدت سے انتظار تھا، بالآخر وہ دن آ ہی گیا۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کو کھونے کے بعد یقیناً پاکستان مزید نقصان برداشت برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کو قانونی اور…

مصباح! ریٹائرمنٹ کا بہترین وقت یہی ہے

دبئی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور یوں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو شکست دینے کا خواب اب بھی پورا نہیں ہو سکا۔ ابوظہبی اور دبئی میں اعصاب شکن معرکوں کے بعد اب اگلا مقابلہ شارجہ میں ہوگا جو سیریز کا آخری ٹیسٹ…

ادھورا ’ریویو سسٹم‘ منظور نہیں

امپائروں کے فاصلے پر نظرثانی کے نظام، ریویو سسٹم یا ڈی آر ایس، متعارف کروانے کا بنیادی مقصد تو یہی تھا کہ میدان میں موجود امپائر سے بحیثیت انسان جو خطائیں ہوجاتی ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کا ازالہ ممکن ہو سکے لیکن ہوا اس کے بالکل…

اجاڑ میدان اور امید کی کرن

قدیم روم میں، جہاں کھیل کا مطلب موت کا کھیل ہوتا تھا، وحشیانہ لڑائیوں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ دنیا کے سب سے بڑے اکھاڑے کا رخ کرتے تھے۔ ایک ایسا کھیل جسے کوئی سلیم الفطرت اور ذی شعور فرد برداشت نہیں کرسکتا، اسے دیکھنے کے لیے عوام کا جم…

یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنر بن گئے

پاکستان کو انگلستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے یاسر شاہ اب دنیا کے بہترین اسپنر بن گئے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لے…