زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

عرب امارات اور ایک روزہ، پاکستان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب

متحدہ عرب امارات، دیارِ غیر میں پاکستان کرکٹ کا گھر جو گزشتہ کئی سالوں نے یہ اہم فریضہ انجام دے رہا ہے۔ اب تو پاکستان کرکٹ کی کئی یادیں دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے میدانوں سے وابستہ ہو گئی ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ سب فتوحات ٹیسٹ طرز میں ہیں۔…

”ذمہ داری قبول کروں گا“، کیا اظہر علی نے شکست تسلیم کرلی؟

کیا پاکستان کے کپتان اظہر علی نے آخری اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی ہے؟ کیا انہوں نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے کہ انگلستان کے خلاف ہارنے کی صورت میں انہیں قیادت سے محروم کردیا جائے گا؟ اُن کے تازہ ترین بیانات تو یہی ظاہر کررہے…

فکسنگ کا الزام، رمیز راجا کی مائیکل وان پر کڑی تنقید

انگلستان کی نفسیاتی عجیب ہے، جب وہ ہارتے ہیں تو دوسروں کی صلاحیتوں میں کیڑے نکالتے ہیں اور جب جیتنے لگتے ہیں، تب شاید انہیں خود بھی یقین نہیں آتا۔ ماضی میں پاکستان کے گیندبازوں پر بال ٹمپرنگ کے الزامات لگائے کیونکہ ان کے بلے باز گیندوں کو…

ایک روزہ کرکٹ، یونس خان کے لیے ”بھاری پتھر“ ثابت ہوئی

چاہے کوئی مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو پسند کرے یا نہ کرے، لیکن عالمی کپ 2015ء کے بعد ان کا ایک روزہ کرکٹ چھوڑ دینا پاکستان کے لیے کتنا بڑا نقصان ہے، اس کا اندازہ اب انگلستان کے خلاف سیریز میں ہو رہا ہے۔ گو کہ پاکستان اس سے قبل بنگلہ دیش…

بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، شہریار خان ڈٹ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستان آئندہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ معاملے پر حتمی فیصلہ حکومت کرے گی اور وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیان سے تو یہی اندازہ…

بھارت کے دل کی بات بالآخر زبان پر آ ہی گئی

طویل ترین انتظار کے بعد بالآخر دل کی بات زبان پر آ ہی گئی۔ بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ باہمی کرکٹ تعلقات کی بحالی کا اس وقت فوری طور پر صرف ایک ہی امکان ہے کہ پاکستان اگلے ماہ اپنی سیریز بھارت میں کھیلے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ…

انگلستان کا کرارا جواب، دوسرا ایک روزہ جیت کر سیریز برابر کردی

شاید پاکستان کو خالی میدانوں میں اور سکون کے ساتھ کھیلنے کی عادت ہو گئی ہے۔ جہاں چار تماشائی زیادہ آ گئے، وہاں کھلاڑیوں کے ہاتھ پیر پھولنا شروع ہوگئے اور یہی ہوا پاک-انگلستان دوسرے ایک روزہ میں کہ جہاں پاکستان کھیل کے کسی شعبے میں نمایاں…

رفعت اللہ کی آمد، دیر آید، درست آید؟

رفعت اللہ مہمند نے 19 سال کی عمر میں جب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود وہ کبھی قومی ٹیم شامل نہیں ہوپائیں گے۔ رفعت نے اپنی کارکردگی کے ذریعے بہت کوشش کی مگر قومی ٹیم کے…

عمر اکمل پراسرار انداز میں ٹی ٹوئنٹی دستے سے باہر

پاکستان انگلستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے دستے کا اعلان کردیا ہے جس میں حیران کن طور پر عمر اکمل شامل نہیں ہیں۔ پاکستان نے جب ستمبر میں اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا تو عمر اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے لیکن اب…

ناقابلِ یقین فیلڈنگ، عمدہ باؤلنگ اور زبردست بیٹنگ، پاکستان نے پہلا میدان مار لیا

پاکستان نے انگلستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میں باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے یونس خان کو شایانِ شان انداز میں رخصت کیا ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میں پاکستان نے نہ صرف گیندبازی بلکہ حیران کن طور پر…