زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

بھارت کی دھمکیوں پر سری لنکا کو بورڈ سربراہ ہٹانا پڑ گیا تھا؛ انکشافات

کرکٹ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے بھارت کا اثر و رسوخ روز افزوں بڑھتا جا رہا ہے اور اب یہ ناجائز حدود تک میں داخل ہونے لگا ہے۔ اس کی ایک اور بڑی مثال گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے…

سوان اور پیٹرسن نے انگلستان کی نمبر ایک پوزیشن بچا لی، سیریز برابر

کولمبو ٹیسٹ کے آخری روز جب انگلستان کو محض 94 رنز کا ہدف ملا تو اس کے بلے بازوں کے ذہن میں ضرور ابوظہبی کی یادیں گردش کر رہی ہوں گی جہاں صرف 145 رنز کے تعاقب میں وہ 72 پر ڈھیر ہو گئے تھے اور عالمی درجہ بندی میں ان کی سرفہرست پوزیشن کو پہلا…

ہیراتھ انگلستان اور فتح کے درمیان حائل ہو گئے، سری لنکا کی شاندار جیت

انگلستان فتح کی جانب گامزن تھا، لیکن ۔۔۔۔ وہی ہوا جو عالمی نمبر ایک بننے کے بعد سے ’بابائے کرکٹ‘ کے ساتھ ہوتا آ رہا ہے کہ وہ برصغیر کی کنڈیشنز میں اسپن گیند بازی کے سامنے چاروں شانے چت ہو جاتا ہے، اور اس مرتبہ بھی انگلش بلے بازوں اور فتح کے…

بنگلہ دیش کا خوابناک سفر جاری، سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کا خوابناک سفر جاری ہے اور اس نے ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر نہ صرف پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ پا لی ہے بلکہ دفاعی چیمپئن بھارت کو بھی باہر کر دیا ہے۔ اب 22 مارچ کو ایشیا کپ کا فائنل…

ناقدین خاموش، پاکستان کامیاب، ایشیا کپ فائنل تک رسائی تقریباً یقینی

مصباح الحق، عمر اکمل اور اعزاز چیمہ نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ناقدین کے منہ بند کر دیے بلکہ سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ 2012ء کے اہم میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر کے اسے تقریباً فائنل میں پہنچا دیا ہے۔ اب اس امر…

سری لنکا پریشان، میتھیوز ایشیا کپ سے باہر

ایشیا کپ کی مہم کا آغاز بھارت کے ہاتھوں کراری شکست سے کرنے والا سری لنکا ایک گمبھیر مسئلے سے دوچار ہو گیا ہے کیونکہ اس کے مرکزی کھلاڑی آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز پنڈلی کی تکلیف کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ میتھیوز نے اسی…

گمبھیر اور کوہلی کی سنچریاں، بھارت پہلے معرکے میں سرخرو

آسٹریلیا کے بھیانک دورے کے بعد بھارت نے مانوس کنڈیشنز میں آتے ہی اپنے حریفوں کے چھکے چھڑا دیے ہیں اور ایشیا کپ 2012ء کے پہلے و اہم معرکے میں سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دے کر اعزاز کے دفاع کا آغاز کامیابی سے کیا ہے۔ دو اِن فارم بلے بازوں…

انہوں نے گولیاں کھائیں لیکن پاکستان کے خلاف ایک لفظ نہ نکالا

کچھ پہلوؤں کے لحاظ سے یہ ایک غیر اہم سال تھا، سوائے پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر حملے کے۔ میچ کھیلنے کے لیے میدان جانے والی مہمان ٹیم کی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ میرے خیال میں یہ کھلاڑيوں کے حفاظتی انتظامات میں موجود نقائص…

بھیانک فیلڈنگ کے بعد اچھی بلے بازی سری لنکا کو بچا گئی

سری لنکا کی بلے بازی نے فیلڈرز کی کسر پوری کر ڈالی اور پانچ کیچ چھوڑنے کے باوجود لنکن شیروں نے سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کا دوسرا فائنل با آسانی 8 وکٹوں سے جیت لیا اور اس کمال کا سہرا کپتان مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان کی شاندار…

سری لنکا کی معجزاتی کارکردگی بھی آسٹریلیا کو زیر نہ کر سکی

نووان کولاسیکرا اور اوپل تھارنگاکی معجزاتی کارکردگی بھی اس خلا کو پر نہ کر سکی جو اینجلو میتھیوز کی عدم موجودگی سے پیدا ہوا اور آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی کیریئر کی پہلی سنچری کے بل بوتے پر کامن ویلتھ بینک سیریز کا پہلا فائنل سنسنی خیز…