زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

محمد عامر کو موقع دینا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: عامر سہیل

جب سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سال سزا پوری کرنے والے محمد عامر کو تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُس کے بعد شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب پاکستان کے موجودہ کھلاڑیوں یا سابق کھلاڑیوں کی طرف سے عامر کی حمایت یا…

عامر کو آنے دو!!

حالات بلے بازوں کے لیے سازگار ہیں، وکٹ پر ایک ایسا بلے باز موجود ہے، جس کی نظریں اچھی طرح جم چکی ہیں اور ہرگز ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ وہ جلد اپنی وکٹ گنوائے گا۔ اس دوران گیندباز آتا ہے اور اس کی گیند بلے باز کے اگلے قدموں سے محض چند انچ…

محمد عامر، ایک ”میچ ونر“؟

پاکستان میں کرکٹ کے کرتا دھرتا حلقوں، اور شائقین کے لیے بھی، اس وقت پاکستان سپر لیگ کے انعقاد، ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی، بھارت کے ساتھ سیریز کے ہونے والے مالی نقصان کے ازالے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیسے اہم ٹورنامنٹ کی تیاری سے زیادہ…

پاکستان کو بہت بڑا دھچکا، یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ ناکام

پاکستان کا ایک اور بہترین گیندباز بورڈ کی بے پروائی اور نااہلی کی بھینٹ چڑھنے والا ہے۔ اس وقت ملک کے نمبر ایک باؤلر یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے عارضی طور پر معطل کردیے گئے ہیں۔ یوں محمد آصف،…

پاکستان سپر لیگ، کن کا ٹکراؤ ہوگا جاندار؟

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے صبر کا دامن چھوٹ رہا ہے، جوش و جذبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس آتش کو مزید بھڑکایا ہے ٹیموں کے انتخاب نے جس کے بعد مختلف ٹیموں کی خوبیوں اور خامیوں کے حوالے سے گفتگو ہر محفل…

پاکستان سپر لیگ کے غیر معروف نام

کل 308 کھلاڑیوں میں سے 98 ہی ایسے خوش نصیب تھے جن کا نام پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے منتخب ہوا۔ ان میں سے 80 حتمی 16 رکنی دستوں کا حصہ بنے جو متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر کھیلنے کے لیے چنے گئے ہیں۔ ان میں سے چند نام ایسے ہیں جن کے…

کون کتنے پانی میں؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں کون کتنے پانی میں ہوگا؟ اس سلسلے میں آخری نام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہے۔ اگر انہیں پی ایس ایل کا ”چھپا رستم“ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ جو ٹیم سب سے پہلے کیون پیٹرسن پر ہاتھ رکھے اور اس کے بعد سرفراز احمد اور…

کون کتنے پانی میں؟ پشاور زلمی

پشاور زلمی کا نام آتے ہی سب سے پہلے ذہن میں شاہد آفریدی آتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد پشاور کی پرستار بنے گی، بلکہ بن چکی ہے۔ جب قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے انتخاب کا اختیار اسلام آباد کو ملا تو خدشہ تھا کہ…

کون کتنے پانی میں؟ لاہور قلندرز

قلندرانِ لاہور کے بارے میں یہ کہا جائے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں یہ سب سے خطرناک ٹیم ہوگی، تو ہر گز غلط نہ ہوگا۔ اس کے پاس حریف کو تہہ و بالا کر دینے والے بلے باز ہیں جو تن تنہا مقابلہ جتوانے کا ہنر جانتے ہیں۔ جیسا کہ کرس گیل، عمر…

کون کتنے پانی میں؟ کراچی کنگز

پاکستان کے ذرائع ابلاغ پر اگر کسی ٹیم کا سب سے زیادہ شور تھا، تو وہ تھی کراچی کنگز۔ میڈیا کے معروف ادارے اے آر وائی کی ملکیت میں موجود یہ فرنچائز سب کی نگاہوں کا مرکز تھی۔ اب دیکھتے ہیں پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں کے لیے کراچی کنگز کے…