زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

محمد عامر کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع نہیں ملنا چاہیے، لیکن کیوں؟

25 مارچ 1992ء جب ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔ تب وہ خاص صلاحیت رکھنے والا بچہ دنیا کے بکھیڑوں سے دور اپنی چھوٹی سی دنیا یعنی ماں کی کوکھ میں سکون کی نیند سو رہا تھا۔ پورا پاکستان خوشی…

قومی ٹیم میں واپسی، محمد عامر کی راہیں ہموار ہونے کا امکان

وہ "صرف" ایک نو-بال تھی جس نے دنیائے کے نوعمر لیکن باصلاحیت ترین گیندباز محمد عامر پر کرکٹ کے دروازے بند کردیے۔ پانچ سال کی مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں قید بھی کاٹنا پڑی اور جب اللہ اللہ کرکے یہ سب سزائیں مکمل ہوئیں تو ٹیم کے اندر…

پاکستان سپر لیگ، تمام فرنچائز، ٹائٹل اسپانسرشپ اور نشریاتی حقوق فروخت

تمام خدشات اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں ایک بہت بڑا ور اہم قدم اٹھ گیا ہے۔ یہ خواب بالآخر کئی کوششوں کے بعد اب کامیابی کا روپ دھار رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کامیابی کے ساتھ لیگ کی تمام فرنچائز، ٹائٹل اسپانسرشپ اور…

اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہے تو۔۔۔۔!

انگلستان کے ہاتھوں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جس طرح کلین سویپ ہزیمت کا سامنا اٹھانا پڑتا ہے اس کو دیکھتے ہوئے "کوئی امید بر نہیں آتی، کوئی صورت نظر نہیں آتی" کہ چند ماہ بعد بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کچھ اچھے…

پر وہ چھوٹا سا، الہڑ سا لڑکا کہاں؟

مارچ 2014ء، شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے خلاف 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 44 ویں اوور میں 200 رنز پر پانچویں وکٹ کا نقصان ہوا۔ شاہد آفریدی میدان میں اترے۔ پاکستان کو 39 گیندوں پر 46 رنز کی ضرورت تھی۔…

پاک-انگلستان کرکٹ سیریز میں شراب کے اشتہارات

پاکستان اور انگلستان کے مابین کرکٹ سیریز میزبان کے لیے مایوس کن نتائج کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ ٹیسٹ میں پاکستان نے جہاں شاندار فتوحات حاصل کیں، وہی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مراحل میں بری طرح شکست کھائی۔ ایک روزہ میں انگلستان نے تین-ایک اور ٹی…

شاہد آفریدی بہترین آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبر پر

انگلستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست کے بعد سب سے زیادہ مایوس نظر آنے والوں میں سے ایک چہرہ پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی کا تھا۔ سیریز میں انہوں نے اچھی باؤلنگ کی، عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور فیلڈنگ بھی کمال دکھائی لیکن کسی…

یک نہ شد دو شد!

یہ ہماری غلط فہمی تھی یا خوش فہمی کہ انگلستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل سمجھتے تھے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ عالمی درجہ بندی بھی یہی ظاہر کرتی تھی کہ ورلڈ چیمپئن سری لنکا کے بعد دوسرا مقام…

جیتی ہوئی بازی پلٹ گئی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہزیمت کا شکار

پاکستان کی کرکٹ میں "ادھر ڈوبے، ادھر نکلے" رحجان کتنا پایا جاتا ہے، شارجہ کے میدان میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے آنکھوں کے سامنے جبکہ کروڑوں کرکٹ شائقین نے کیمرے کی آنکھ سے دیکھا۔ جب آخری پانچ گیندوں پر جیتنے کے لیے 9 رنز کی ضرورت تھی تو…

آل راؤنڈ آفریدی بھی کافی ثابت نہ ہوئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی انگلستان جیت گیا

ایک عرصے کے بعد شاہد آفریدی کو مکمل آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے دیکھا، لیکن پاکستان محدود اوورز کی کرکٹ میں فتح کو نہ منا سکا۔ پورا دم لگا دیا لیکن صرف تین رنز سے ہار گئے۔ انتہائی سنسنی خیز و اعصاب شکن معرکے کا دبئی میں تعطیل کے دن…