پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے، روی بوپارا نے آئی پی ایل کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی

انگلش آل راؤنڈر روی بوپارا نے انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے انگلستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ جنوری میں انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی میں 'فروخت' نہ ہو پانے والے بوپارا کو راجستھان رائلز کی جانب…

گیری کرسٹن جنوبی افریقہ کی کوچنگ کے خواہاں

عالمی کپ جتوانے کے بعد بھارت کے کوچ کی حیثیت سے استعفی دینے والے گیری کرسٹن اب جنوبی افریقہ کی کوچنگ کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اخبار 'سنڈے ٹائمز'کی رپورٹ کے مطابق کرسٹن پروٹیز کی کوچنگ کرنا چاہ رہے ہیں جنہیں عالمی کپ کے…

کلارک کی قائدانہ اننگ، بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا فتحیاب

مائیکل کلارک نے سنچری جڑ کر نہ صرف بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کی کامیابی کی راہ ہموار کی بلکہ کل وقتی کپتان کے طور پر کیریئر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ عالمی کپ 2011ء میں کوارٹر فائنل شکست کے بعد باہر ہونے…

ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا ارادہ نہیں؛ شاہد آفریدی

پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے اور وہ اپنی تمام تر توجہ مختصر طرز کی کرکٹ پر مرکوز رکھیں گے۔ گزشتہ سال شاہد آفریدی کو تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور…

اسپاٹ فکسنگ تنازع؛ پاکستانی کھلاڑی وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر فہرست سے خارج

معروف برطانوی سالنامے 'وزڈن' نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے اور منتخب ہونے والے ایک کھلاڑی کے اسپاٹ فکسنگ تنازع میں ملوث ہو کر پابندی کا نشانہ بن جانے کے باعث 86 سال کے پہلا موقع آیا ہے کہ وزڈن کے اعلان کردہ کھلاڑیوں

دورۂ ویسٹ انڈیز؛ اعزاز چیمہ کی جگہ صدف حسین کو طلب کر لیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اعزاز چیمہ کی جگہ صدف حسین کو طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز اعلان کردہ 16 رکنی دستے میں شامل اعزاز چیمہ شمولیت کے اگلے ہی روز ڈاکٹروں کی جانب سے ان فٹ قرار دے دیے گئے…

پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں 4 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 21 اپریل کو سینٹ لوشیا میں ہونے والے واحد مقابلے کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں لینڈل سیمنز اور مارلون…

پاکستان دباؤ میں آنے کے سبب سیمی فائنل ہارا، عمران خان

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ناقص بلے بازی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا باعث بنی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں شاہد آفریدی کو قیادت سونپی جانی چاہیے۔ عالمی کپ میں بہترین کارکردگی…

سنگاکارا کے بعد جے وردھنے بھی عہدے سے مستعفی

سری لنکا کے کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت سے دستبرداری کے بعد نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سنگاکارا کی طرح انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا سبب کسی نوجوان کھلاڑی کو قیادت کی…

دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم کا اعلان، مصباح شامل، کامران، رزاق، یونس باہر

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی سینئر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ شاہد آفریدی اس دورہ میں بھی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ عالمی کپ 2011ء میں مایوس کن…