شعیب اختر، متنازع و شاندار کیریئر کا اختتام

انتہائی طویل رن اپ، بجلی کی کوند کی طرح وکٹ کی جانب لپکنے والی گیندیں، بلے باز کو زمین چاٹنے پر مجبور کر دینے والے باؤنسرز، وکٹ لینے کے بعد پرواز کا انداز اور بلے بازوں کو زچ کر دینے والی حرکتیں، شاید دنیائے کرکٹ کو اب ایسا باؤلر میسر نہیں…

عالمی کپ 2011ء فائنل؛ علیم ڈار اور سائمن ٹوفل امپائرز مقرر

دنیائے کرکٹ کے دو بہترین امپائر پاکستان کے علیم ڈار اور آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل عالمی کپ 2011ء کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ عالمی کپ کا یہ آخری اور حتمی مقابلہ 2 اپریل کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا…

بھارت اور سری لنکا فائنل کھیلیں گے، روایتی حریف پاکستان کو شکست

بھارت نے ایک اعصاب شکن اور تناؤ سے بھرپور مقابلے کے بعد پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یوں عالمی کپ 2011ء سے قبل کرک نامہ کا یہ تجزیہ درست ثابت ہوا کہ عالمی کپ کے سب سے بڑے امیدوار بھارت…

دورۂ بنگلہ دیش؛ مائیکل کلارک آسٹریلیا کے کپتان مقرر

آسٹریلیا نے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے مائیکل کلارک کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ عالمی کپ 2011ء کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد رکی پونٹنگ نے قیادت سے استعفے کا اعلان کر دیا تھا تاہم انہیں دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مائیکل کلارک کو…

ڈینیل ویٹوری کا ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل ویٹوری نے ٹی ٹوئنٹی طرز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد وہ پہلے ہی ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو چکے ہیں اور ٹیسٹ میچز پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔…

عالمی کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج، پاکستان بھارت آمنے سامنے

وریندر سہواگ سامنا کریں عمر گل کا، گوتم گمبھیر شاہد آفریدی کا اور سچن ٹنڈولکر ممکنہ طور پر مقابل ہوں شعیب اختر کے تو اسے دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کہتے ہیں۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کا لمحہ آ چکا ہے جس کا دنیا…

سری لنکا تیسری مرتبہ فائنل میں، نیوزی لینڈ چھٹی مرتبہ بھی نامراد

سری لنکا نے آل راؤنڈ کارکرد گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ عالمی کپ فائنل میں جگہ پا لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ چھٹی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ کر بھی نامراد وطن واپس لوٹے گا۔ سری لنکا کی فتح سے ایک بات تو طے ہو گئی کہ عالمی کپ ایشیا…

عالمی کپ کی ناکام مہم؛ رکی پونٹنگ قیادت سے مستعفی

عالمی اعزاز کے دفاع میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ ٹیسٹ اور ایک روزہ دونوں طرز کی کرکٹ میں قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تاہم 36 سالہ رکی پونٹنگ اب بھی سمجھتے ہیں کہ وہ سچن ٹنڈولکر کی طرح اپنا کھیل جاری رکھ سکتے…

فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے

عالمی کپ 2011ء اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور اب مقابلے دوسرے سے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں پہلا مقابلہ آج (منگل کو) میزبان سری لنکا اور بلیک کیپس نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ نیوزی لینڈ جو عرصہ دراز سے بڑی فتوحات کی تلاش…

عمر گل کی نظریں بھارت کی ابتدائی تین وکٹوں پر

پاکستان کے تیز گیند باز عمر گل نے کہا ہے کہ بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں بہت اہم ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ یہ وکٹیں میرے حصے میں آئیں۔ پاکستانی باؤلرز سیمی فائنل میں سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اور بلے باز ویسا ہی آغاز کریں گے جیسا انہوں نے…