کرک نامہ کی ابتداء ہی سے کوشش رہی ہے کہ قارئین کو دنیائے کرکٹ کی خبروں سے آگہی، سابق و موجودہ کھلاڑیوں کے انٹرویوز کے ساتھ ساتھ کرک نامہ میں ان کی دلچسپی کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے. گزشتہ ماہ ہونے والے انعامی سلسلہ - ستمبر 2011ء میں شائقین و قارئین کی جانب سے حاصل ہونے والی زبردست پزیرائی کو دیکھتے ہوئے ہم ایک اور انعامی سلسلہ - اکتوبر 2011ء کے ساتھ حاضر خدمت ہیں.

شائقین کرکٹ، بالخصوص اردو کے چاہنے والوں کے لیے پیش کردہ اس انعامی سلسلے میں کرک نامہ کی جانب سے اپنے 1 قاری کو خصوصی تحفہ دیا جائے گا. خوش نصیب قاری کا انتخاب پچھلی بار کی طرح اس بار بھی بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا. انعامی سلسلہ میں شرکت کا طریقہ درج ذیل ہے:

بذریعہ فیس بک:
- کرک نامہ کے فیس بک صفحہ پر موجود اس مراسلہ پر تبصرہ کریں.
- تبصرے میں اپنے تین یا زائد دوستوں کو ٹیگ کریں.

بذریعہ ٹویٹر:
- ٹویٹر کے صارفین اس صفحہ کا ربط (لنک) ٹویٹ کریں.
- ٹویٹ میں @cricnama کے علاوہ تین دوستوں کو بھی شامل کریں.

(انعامی سلسلے میں صرف وہی افراد شامل ہوں گے جو بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کریں گے.
تبصرے / ٹویٹ میں ٹیگ کئے گئے افراد کو شمولیت کے لیے اس طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے)

اہم نکات:
- انعامی سلسلہ 15 روز تک جاری رہے گا (یعنی 16 تا 31 اکتوبر 2011ء)
- کرک نامہ کا کوئی منتظم یا رکن اس میں شرکت کا اہل نہیں
- تحائف صرف اندرون ملک (پاکستان) کے پتہ پر بھیجے جائیں گے
- انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب کا اعلان یکم نومبر 2011ء کو کیا جائے گا
- اعلان کے متعلق کیا جانے والے انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا

نتیجہ

انعامی سلسلے کا نتیجہ درج ذیل ربط پر ملاحظہ کریں
http://www.facebook.com/cricnama/posts/260086864037362