رضوان بابر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈ نمبر وَن بن گئے

0 1,060

اتفاق دیکھیں کہ بابر اعظم ایشیا کپ 2022ء میں ناکام جا رہے ہیں تو ان کی کمی محمد رضوان پوری کر رہے ہیں۔ یہ بڑی ذمہ داری انجام دینے پر انہیں انعام بھی بڑا ملا ہے۔ جی ہاں! محمد رضوان دنیا کے نمبر وَن ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بابر کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1155 دنوں کی بادشاہت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ رضوان اس مقام تک پہنچنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

محمد رضوان نے ایشیا کپ میں پہلے ہانگ کانگ کے خلاف 57 گیندوں پر 78 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی اور پھر ایک بہت اہم میچ میں، کہیں مشکل حالات میں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کہیں بڑے حریف بھارت کے خلاف 51 گیندوں پر 71 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔ یہی وہ اننگز تھی جو انہیں ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں 815 پوائنٹس تک لے آئی اور یوں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک بیٹسمین بنا دیا۔

پاکستان کے ان بلے بازوں کے بعد جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادَو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: انفرادی درجہ بندی

بمطابق 7 ستمبر 2022ء

درجہبلے بازپوائنٹس
1 محمد رضوان815
2 بابر اعظم794
3 آئیڈن مارکرم792
4 سوریا کمار یادَو775
5 ڈیوڈ ملان731
درجہگیند بازپوائنٹس
1 جوش ہیزل ووڈ792
2 تبریز شمسی716
3 عادل رشید702
4 راشد خان701
5 ایڈم زیمپا698

حیران کن طور پر ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ 10 میں بھی شامل نہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بدستور نمبر وَن ٹی ٹوئنٹی باؤلر ہیں، جن کے بعد جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی اور انگلینڈ کے عادل رشید ہیں۔