فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی: ریمز دفاعی چیمپیئن کو زیر کر کے پہلی بار فائنل میں

1 1,018

راولپنڈی ریمز نے ایک شاندار مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن اور ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم لاہور لائنز کی پیشرفت کا خاتمہ کر دیا اور پہلی بار قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل بینک سپر ایٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

کپتان سہیل تنویر اور وکٹ کیپر جمال انور کی سنچری شراکت نے ریمز کی فتح کی بنیاد رکھی

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راولپنڈی نے کپتان سہیل تنویر اور وکٹ کیپر جمال انور کی تیز رفتار نصف سنچریوں کی بدولت محض 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز کا اچھا مجموعہ اکٹھا کیا۔ گو کہ ابتدائی 8 اوورز میں اس کی 66 پر ہی تین وکٹیں گر چکی تھیں لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 111 رنز کی تیز رفتار اور فتح گر شراکت قائم کیا۔ جمال انور نے 48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے جبکہ کپتان سہیل تنویر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ قابل ذکر بلے باز رہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی شراکت ہی نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

جواب میں لاہور لائنز کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ راولپنڈی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہوئی اور 96 رنز پر اس کی 9 وکٹیں گرا کر کسی بھی قسم کی مزاحمت کو کچل کر رکھ دیا۔ اس میں راولپنڈی کے تمام باؤلرز نے یکساں کردار ادا کیا جن میں محمد رمیز، سمیع اللہ اور رضا حسن نے 2،2 جبکہ سہیل تنویر اور عمر امین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے ٹاپ اسکورر جمال انور کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

راولپنڈی ریمز بمقابلہ لاہور لائنز
(30 جون 2011ء)
نتیجہ: راولپنڈی 47 رنز سے کامیاب

راولپنڈی ریمز رنز گیندیں چوکے چھکے
اویس ضیاء ک ناصر جمید ب سعد نسیم 29 21 4 1
نوید ملک ک عدنان رسول ب عماد علی 5 5 1 0
جمال انور ایل بی ڈبلیو ب اعزاز چیمہ 67 48 6 3
عمر امین ک عمر اکمل ب عمران علی 3 3 0 0
سہیل تنویر ناٹ آؤٹ 60 44 5 3
حماد اعظم ناٹ آؤٹ 0 0 0 0
فاضل رنز (ل ب 11، و 9، ن ب 2) 22
مجموعہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186
لاہور لائنز اوورز میڈن رنز وکٹ
اعزاز چیمہ 4 0 48 1
عماد علی 3 0 26 1
سعد نسیم 4 0 28 1
عدنان رسول 4 0 30 0
عمران علی 4 0 35 1
احمد شہزاد 1 0 8 0
لاہور لائنز رنز گیندیں چوکے چھکے
ناصر جمشید ک حماد اعظم ب سہیل تنویر 5 4 1 0
احمد شہزاد ک نوید ملک ب محمد رمیز 13 10 3 0
کامران اکمل ک عدنان مفتی ب محمد رمیز 2 2 0 0
محمد یوسف ک رضا حسن ب سمیع اللہ 35 24 3 2
عمر اکمل ب سمیع اللہ 8 10 1 0
عامر سجاد ک محمد رمیز ب عمر امین 19 25 1 0
سعد نسیم رن آؤٹ (اویس ضیاء) 2 3 0 0
عمران علی ک جمال انور ب رضا حسن 0 3 0 0
عدنان رسول ناٹ آؤٹ 41 24 2 4
عماد علی ک زاہد منصور ب رضا حسن 1 7 0 0
اعزاز چیمہ ناٹ آؤٹ 6 9
فاضل رنز (ل ب 3، و 2، ن ب 2) 7
مجموعہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139
راولپنڈی ریمز اوورز میڈن رنز وکٹ
سہیل تنویر 4 0 33 1
محمد رمیز 4 0 26 2
حماد اعظم 1 0 17 0
سمیع اللہ 3 0 28 2
عمر امین 4 0 11 1
رضا حسن 4 0 21 2