فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی: ڈولفنز اسٹالینز کو روندتے ہوئے پانچویں مرتبہ فائنل میں
کراچی ڈولفنز نے کئی مرتبہ کی قومی ٹی ٹوئنٹی فاتح سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک ہائی اسکورنگ میچ کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کر لی جہاں اس کا مقابلہ پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی راولپنڈی ریمز سے ہوگا۔
میچ کی خاص بات کراچی کے دو بلے بازوں اسد شفیق اور ان فارم رمیز راجہ جونیئر کی بہت ہی اعلیٰ بلے بازی تھی جنہوں نے بالترتیب 91* اور 97 رنز یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کی فائنل تک رسائی کو یقینی بنایا۔ ان فارم رمیز راجہ نے محض 45 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے۔ بدقسمتی سے وہ سنچری سے محض 3 رنز کے فاصلے پر آؤٹ ہو گئے۔ آخری اوورز میں بین الاقوامی کھلاڑی اسد شفیق نے ان کی کمی کو بھرپور انداز میں پورا کیا اور 55 گیندوں پر 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور اسکور کو سیالکوٹ کی پہنچ سے کہیں دور یعنی 238 تک پہنچا دیا۔ یوں سیالکوٹ پہلی اننگ ہی میں میچ سے تقریباً باہر ہو گیا۔
ایک بہت بڑے ہدف کے تعاقب کا دباؤ ابتداء ہی سے سیالکوٹ اسٹالینز پر نظر آیا جس کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 11 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں جن میں شعلہ فشاں بلے باز عمران نذیر کی پہلے اوور میں صفر پر گرنے والی وکٹ بھی شامل تھی۔ شاید پہلے اوور میں سہیل خان کے کاری وار سیالکوٹ پر بہت زیادہ دباؤ ڈال گیا اور بعد ازاں شاہد یوسف اور شعیب ملک کی 40 اور 61 رنز کی اننگز بھی اسے میچ میں واپس نہ لا سکیں اور وہ مقررہ 20 اوورز بھی پورا نہ کھیل سکا۔ سیالکوٹ کی اننگ کا خاتمہ 19 ویں اوور میں 196 رنز پر ہی ہو گیا اور یوں کراچی نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پانچویں مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رمیز راجہ کو بہترین بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی چار مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے باوجود کبھی کامیابی حاصل نہیں کر پایا۔اب دیکھتے ہیں کہ شاہد آفریدی کی عدم موجودگی میں محمد سمیع اس روایت کو توڑنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں۔
فائنل جمعہ کی شب فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا۔
کراچی ڈولفنز بمقابلہ سیالکوٹ اسٹالینز
(30 جون 2011ء)
نتیجہ: کراچی 42 رنز سے کامیاب
کراچی ڈولفنز | رنز | گیندیں | چوکے | چھکے | |
---|---|---|---|---|---|
اسد شفیق | ناٹ آؤٹ | 91 | 55 | 9 | 4 |
شاہزیب حسن | ک علی خان ب شعیب ملک | 4 | 5 | 1 | 0 |
رمیز راجہ جونیئر | ایل بی ڈبلیو ب علی خان | 97 | 45 | 11 | 5 |
خالد لطیف | ک عدیل ملک ب علی خان | 0 | 1 | 0 | 0 |
فواد عالم | ک شاہد یوسف ب سرمد انور | 17 | 9 | 0 | 2 |
محمد سمیع | ک شکیل انصار ب سرمد انور | 0 | 1 | 0 | 0 |
سرفراز احمد | ناٹ آؤٹ | 13 | 5 | 1 | 1 |
فاضل رنز | (ل ب 6، و 8، ن ب 2) | 16 | |||
مجموعہ | 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر | 238 |
سیالکوٹ اسٹالینز باؤلنگ | اوورز | میڈن | رنز | وکٹ |
---|---|---|---|---|
عمید آصف | 4 | 0 | 43 | 0 |
شعیب ملک | 4 | 0 | 53 | 1 |
سرمد انور | 3 | 0 | 48 | 2 |
عبد الرحمن | 4 | 0 | 30 | 0 |
عدیل ملک | 2 | 0 | 15 | 0 |
علی خان | 3 | 0 | 43 | 2 |
سیالکوٹ اسٹالینز | رنز | گیندیں | چوکے | چھکے | |
---|---|---|---|---|---|
عمران نذیر | ب تنویر احمد | 0 | 2 | 0 | 0 |
منصور امجد | ک سرفراز احمد ب سہیل خان | 9 | 13 | 0 | 0 |
شکیل انصار | ک اعظم حسین ب سہیل خان | 9 | 6 | 0 | 1 |
شاہد یوسف | ک سرفراز احمد ب اعظم حسین | 40 | 25 | 5 | 1 |
شعیب ملک | ک رمیز راجہ ب سہیل خان | 61 | 30 | 5 | 3 |
علی خان | ک اسد شفیق ب حارث ایاز | 24 | 12 | 1 | 2 |
عدیل ملک | ک خالد لطیف ب اعظم حسین | 13 | 10 | 0 | 1 |
عبد الرحمن | ک فواد عالم ب محمد سمیع | 21 | 11 | 3 | 1 |
شہزاد ملک | ایل بی ڈبلیو ب سہیل خان | 1 | 3 | 0 | 0 |
عمید آصف | ناٹ آؤٹ | 7 | 3 | 0 | 1 |
سرمد انور | ب محمد سمیع | 0 | 1 | 0 | 0 |
فاضل رنز | (ل ب 1، و 4، ن ب 6) | 11 | |||
مجموعہ | 18.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر | 196 |
کراچی ڈولفنز باؤلنگ | اوورز | میڈن | رنز | وکٹ |
---|---|---|---|---|
تنویر احمد | 4 | 0 | 55 | 1 |
سہیل خان | 4 | 0 | 18 | 4 |
محمد سمیع | 3.5 | 0 | 43 | 2 |
اعظم حسین | 3 | 0 | 34 | 2 |
حارث ایاز | 4 | 0 | 45 | 1 |