پشاور زلمی نے "فاٹا سپر لیگ" کروانے کا اعلان کردیا

0 1,104

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی نے ملک میں کرکٹ کی فروغ کے لیے قابل تقلید قدم اٹھاتے ہوئے "فاٹا سپر لیگ" کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ اس کا مقصد محرومیوں کے شکار فاٹا کے نوجوانوں کو بھی کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ سپر لیگ 3 اپریل سے 14 اپریل تک فاٹا کے چار میدانوں میں سجے گی۔

پشاور زلمی کی انتظامیہ کے مطابق فاٹا سپر لیگ میں 6 گروپس پر مشتمل 24 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 11 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کل 67 میچز کھیلے جائیں گے۔ فاٹا سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو 6 لاکھ اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹی کو 3 لاکھ روہے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اپنی فرنچائز کے ذریعے اس پورے خطے میں کرکٹ سے وابستہ ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے اور چونکہ فاٹا کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں بس مواقعوں کی ضرورت تھی جو انہیں اب فراہم کیا جا رہا ہے، اور اس کے علاوہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد فاٹا کا مثبت اور پرامن تشخص اجاگر کرنا ہے۔

جاوید آفریدی نے بتایا کہ فاٹا سپر لیگ کو پاک فوج کے افسران اور ملک کے نمایاں سیاستدانوں کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔بین الاقوامی کرکٹرز بشمول عمر امین، محمد رضوان، سلمان بٹ اور دیگر کئی کھلاڑی بھی اس لیگ کا حصہ بنایا گیا۔ جہاں تجربکار کھلاڑیوں کی موجودگی سے علاقائی نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا وہیں اس لیگ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہو گا۔

peshawar