کیرون پولارڈ کا شاندار کیچ

3 1,059

ویسٹ انڈیز کے دراز قد کھلاڑی اکثر و بیشتر اپنے قد و قامت کا فائدہ اٹھا کر "چمتکار" کرتے ہی رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیران کن منظر آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے میچ میں نظر آیا کہ جب کیرون پولارڈ نے باؤنڈری لائن کے نزدیک ایک ناقابل یقین کیچ تھام کر شائقین کو دم بخود کردیا۔

منوکا اوول، کینبرا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی گلین میکس ویل نے ویسٹ انڈین گیند باز سنیل نرائن کی گیند پر ایک جاندار شاٹ کھیلا، گیند یقینی طور پر میدان سے باہر جاتی دکھائی دے رہی تھی کہ کیرون پولارڈ راہ میں حائل ہوئے اور مکمل طور پر ہوا میں معلق ہو کر ناقابل یقین کیچ تھام لیا۔ اور نہ صرف بلے باز بلکہ میچ دیکھنے والے تمام ناظرین کو ورطۂ حیرت میں مبتلا کردیا۔ اس سے قبل کیرون پولارڈ آسٹریلوی کھلاڑی جارج بیلی کا بھی کیچ پکڑ چکے تھے لیکن اس کیچ نے تمام شائقین کو بھرپور داد دینے پر مجبور کردیا۔ ملاحظہ کیجیے: